ترک ڈرامہ 'ارطغرل' کے اداکار سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئے

abdulrehman-artghal-flood.jpg


مشہور ترک ڈرامہ سیریل 'ارطغرل غازی' میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ترک اداکار کلل آل سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

WhatsApp Image 2022-09-12 at 11.20.22 PM.jpeg


تفصیلات کےمطابق ترک ویب سیریز ارطغرل غازی میں عبدالرحمان الپ کا کردار ادا کرنے والے ترک اداکار کلل آل امدادی سامان کے ہمراہ پاکستان پہنچے اورانہوں نے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔

WhatsApp Image 2022-09-12 at 11.20.23 PM.jpeg


انسٹاگرام پر کلل آل نے اپنی مصروفیات سے متعلق ویڈیوز اورتصاویر شیئرکرتےہوئے بتایا کہ وہ ترجی سے کراچی پہنچےہیں جہاں سے وہ سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کرنے جارہے ہیں۔



کلل آل نے ایک ویڈیو شیئرکی جس میں دیکھا جاسکتا ہےکہ شدید بارش کے درمیان گاڑی میں سوار کلل آل اپنے ساتھیوں کےہمراہ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کیلئے روانہ ہورہے ہیں۔



دیگر تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ترک اداکار اپنے کندھے پر امدادی سامان لادے ریلیف کیمپوں میں جارہے ہیں، ایک ویڈیو میں ترک اداکار کو بچوں کے درمیان پاکستان زندہ باد کے نعرےلگاتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے،

WhatsApp Image 2022-09-12 at 11.20.23 PM (1).jpeg


دوسری تصویر میں کلل آل سیلاب زدہ بچوں کو ارطغرل غازی کی مخصوص ٹوپیاں تحفہ میں دے کر ان کے ساتھ موجود ہیں۔
 
Last edited:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
In Turkia entertainment industry Abdur Rehman (Jalal Aal) is known to be a very religious person and a thorough gentleman. He nurtures great love and respect for Pakistan and the people of Pakistan.
His gesture is greatly appreciated... and that is from the heart. He always calls Pakistan as his 2nd home.

Welcome to your 2nd home Abdur Rehman.
 
Last edited:

Shahid Abassi

Chief Minister (5k+ posts)
His name is not kalal Al. In Turkish language C is read as j. Celal is read as jelal. just as Jimmy will be written as Cimmi in Turkish.