
ترک فٹ بالر کو یورو کپ میں مخصوص انداز میں جشن منانا مہنگا پڑگیا ہے، ترک فٹ بالر کے خلاف تحقیقات شروع ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے فٹ بالر میریہ ڈیمیریل نے یورو کپ کے راؤنڈ آف 16 میں ایک میچ کے دوران آسٹریا کے خلاف 2 گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا تاہم انہوں نے "بھیڑیے کی سلامی" کے مخصوص اشارے سے جشن منایا جس کے بعد ان کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
جرمنی کے وزیرداخلہ نے بھی ترک کھلاڑی کیجانب سے اس مخصوص انداز میں جشن منانے کی مذمت کی اور اپنے بیان میں کہا کہ ترک کی دائیں بازو کے انتہا پسندوں کی علامتوں کی ہمارے اسٹیڈیم میں کوئی جگہ نہیں، اس پلیٹ فارم کو نسل پرستی کیلئے ایک پلیٹ فارم کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
خیال ہے کہ "بھیڑیے کی سلامی" کا یہ مخصوص نشان ترکیہ کے دائیں بازو کے انتہا پسند گروپ"گرے وولوز"سے وابستہ ہے۔جس پر فرانس اور آسٹریا میں پابندی ہے۔ البتہ جرمنی میں اس پر کوئی پابندی نہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tirl1j1j113.jpg