
وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں ملنے والی سہولیات اور ان کے سیل کے حوالے سے دستاویزات سپریم کورٹ میں جمع کروا دی ہیں۔
حکومت کی جانب سے یہ دستاویزسپریم کورٹ میں پی ٹی آئی کے اس الزام کے بعد جمع کرائی گئی ہیں، جن کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل میں مناسب سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے کیا جانے والا یہ دعویٰ کہ انھیں قید تنہائی میں رکھا گیا ہے اور انھیں وکلا سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے یہ درست نہیں ہے۔
عمران خان کے سیل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں جس پر صارفین کی جانب سے مختلف رد عمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ن لیگ کے رہنما اور حامی ان سہولیات کو عیاشی اور وی آئی پی سہولیات کہہ رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی رہنما اسے چھوٹا سا سیل کہہ رہے ہیں۔
صحافی محمد عمران نے کہا کہ اب عوام تو پوچھے گی کہ ملک کی سب سے بڑی پارلیمانی جماعت کے لیڈر کو صرف اس لئے اس کال کوٹھری میں رکھا ہوا ہے کہ اس نے بشری بی بی سے شادی کی ؟ اور تو کسی مقدمے میں عمران خان قید نہیں ہے۔ ویسے ان تصاویر کو دیکھ کر عائشہ ثناء کا برائٹ کرو یاد آگیا ہے ۔۔
https://twitter.com/x/status/1798685456722456813
احتشام عباسی نے ردعمل دیا کہ یہ تصویر لگا کر وفاقی حکومت نے اپنے پاؤں پر کلاڑی ماری ہے،،،میاں نواز شریف کو دنیا کی تمام سہولتوں کے ساتھہ ایک کنال سے بڑی ایریا میں رکھا گیا تھا اور عمران خان کے لیئے 10\8 کا کمرہ اسی کے اندر باتھہ روم آج عمران خان کے الزامات سچ ثابت ہوگئے ہیں-
https://twitter.com/x/status/1798634237740167295
شاکر محموداعوان نے تبصرہ کیا کہ جو کہتے تھے کہ جیل کے 15 کمرے توڑ کر عمران خان کا لاک اپ تیار کیا گیا ہے وہ دیکھ لیں ایک چھوٹا سا کمرہ، واش روم بیڈ،واش بیسن اسی میں لگا ہوا ہے،،یہ بیڈ اس محل سے زیادہ پرسکون ہے جس سے پرواز میں کوتاہی آتی ہو۔۔۔سپریم کورٹ میں عمران خان کو دی جانے والی سہولیات کے کمرے کی تصویر پیش کردی گئی۔۔
https://twitter.com/x/status/1798628433137729698
زبیرعلی خان نے ردعمل دیا کہ لگتا ہے وفاقی حکومت میں بھی ایسے لوگ موجود ہیں جو عمران خان کی سہولتکاری کر رہے ہیں، آج سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت نے جو رپورٹ جمع کروائی اس سے تو عمران خان اور ان کی جماعت کو ہی فائدہ پہنچا ہے۔۔۔ یہ جس کا بھی آئیڈیا تھا اسے 21 توپوں کی سلامی دینی چاہئے !!!
https://twitter.com/x/status/1798676351257387469
صحافی ثمرعباس نے ردعمل دیا کہ تصویروں والی تدبیر بھی الٹی پڑ گئی۔
https://twitter.com/x/status/1798673678441607228
عبیدبھٹی نے تبصرہ کیا کہ نوازشریف کی اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کے ریسٹ روم میں دو درجن راہنماوں سے ملاقات کی تصاویر بھی سامنے آئی تھیں، یعنی موبائل اندر لے جانے اور تصاویر بنانے پر کوئی پابندی نہیں تھی، عمران خان اگر فائیو سٹار سہولیات لے رہے ہیں تو 306 دنوں میں ایسی کوئی ایک بھی تصویر کیوں نہیں آئی؟
https://twitter.com/x/status/1798687624749826504
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ کھانا، کتابیں، پانی ہر چیز ذاتی اخراجات سے ہوتی ہے حکومت کا کیا خرچہ ہے؟ TV بھی اپنا ہوتا ہے اور ہر قیدی کے پاس یہ سہولتیں ہیں، انتہائ افسوس کی بات ہے کہ سابق وزیر اعظم کو A کلاس کی بجائے سزائے موت کے سیل میں بند کیا گیا ہے، عوام کی بے عزتی ہے اور کوئی پیغام نہیں۔۔
https://twitter.com/x/status/1798653610730934670
عدنان عادل نے ردعمل دیا کہ عمران خان کی جیل کی تصویریں دیکھ کر لگتا ہے کہ ان کے بہت چھوٹے سے کمرہ کے ایک کونے میں ہی ٹائلٹ بنا ہوا ہے یعنی جہاں وہ بیٹھتے، لیٹتے اور کھانا کھاتے ہیں اسی جگہ پر انہیں ٹائلٹ بھی استعمال کرنا پڑتا ہے۔ وہ ایک سابق وزیراعظم ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1798699037019005260
صحافی خرم اقبال لکھتے ہیں کہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کا جیل کا یہ چھوٹا سا کمرہ اقتدار کے بڑے بڑے ایوانوں پر بھاری ہے۔
https://twitter.com/x/status/1798645597182013764 https://twitter.com/x/status/1798802965769158796
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imaahh1i1h2213.jpg
Last edited by a moderator: