
جمعیت علمائے اسلام(ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر تمام سیاسی جماعتوں نے ایک دوسرے کیلئے گنجائش پیدا نا کی تو سب کا نقصان ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سیاستدانوں میں اختلافات کے باوجود گنجائش لازمی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ تمام سیاستدان بالغ نظری کا مظاہرہ کریں، آپس میں گنجائش کا فائدہ کسی ایک جماعت کو نہیں بلکہ سب کو ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیاستدانوں کے درمیان اختلاف رائے یا مختلف موقف ہوسکتا ہے مگر یہ انتشار کا سبب نہیں بننا چاہیے، سیاسی انتشار سے نا جمہوریت مضبوط نا ہی ملکی مسائل ہوں گے، ملکی مسائل کا حل کسی ایک جماعت کے پاس نہیں ہے ، سب کے ماضی کا علم ہے مگر جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سیاسی گنجائش کا فارمولا پیش کیا، جمہوریت کی مضبوطی ضد اور ہٹ دھرمی کے بجائے جمہوری رویوں کی مضبوطی میں ہے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ماضی اور حال میں سیاستدانوں کی وجہ سے ہی جمہوریت کیلئے مشکلات آئیں، مگر اب ہمیں سنبھلنا ہوگا، ہمیں اولین ترجیح پارلیمنٹ کی بالادستی کو دینی ہوگی ، معاشی ترقی و استحکام ملک میں سیاسی و داخلہ استحکام سے جڑا ہوا ہے، اس وقت پاکستان اور پوری امت مسلمہ مشکلات کا شکار ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/fazalagunjaish.png