تمام ڈویژن میں لوگ بجلی کے بل جمع نہیں کروا رہے: وزیراعظم آزاد کشمیر

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
1274092_4724297_ChaudhryAnwarulhaq_updates.jpg


وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں بجلی بل جمع نہ کروا کر قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔

مظفرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران انوار الحق نے کہا کہ احتجاج کا مطلب قانون کو ہاتھ میں لینا نہیں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ ہر ایک کو پُرامن احتجاج کا حق ہے، جس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ قانون ہاتھ میں لے لیں۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے مزید کہا کہ مذاکرات کے راستے ہمیشہ کھلے ہیں آپ آئیں ہم آپ کی بات سنیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے تمام ڈویژن میں لوگ بجلی کے بل جمع نہیں کروا رہے۔

چوہدری انوار الحق نے استفسار کیا کہ اگر بل جمع نہیں کروائے جائیں گے تو حکومت کے پاس کیا آپشن بچتا ہے؟

Source
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
اس کا جرم رجیم چینج والوں کے سر ہے۔ابھی چند مہینے پہلے یہ صورتحال تھی؟
 

Faculty

MPA (400+ posts)
Civil Disobedience happens when there is FAKE Un-popular Govt is in place came with the help of Lumber 1 and Thugg Generals.
So the solution is: Ask for apology from the Public and RESIGN.
 

Back
Top