
شمع جونیجو نے رانا ثناء اللہ کی حوالات میں تصور شیئر کر کےاسے ڈیتھ سیل قرار دے دیا۔۔ مرشد صحیح کہتے ہیں کہ ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں اور پھر کوشش بھی نہیں کرتے: سوشل میڈیا صارفین کا طنز
رواں برس 23 مارچ 2024ء کو تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف صحافی نے حوالات کو ڈیتھ سیل قرار دے دیا اور حوالات کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر شیئرکرتے دعویٰ کر دیا کہ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ کو 6x6 کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔
شمع جونیجو نے رانا ثناء اللہ کی حوالات میں تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: 6x6 کا اصل ڈیتھ سیل! نہ ٹی وی، نہ کولر، نہ لائٹس ، نہ ٹیبل، نہ چیئر اور نہ ہی بیڈ کی سہولت!
https://twitter.com/x/status/1798657589833613637
شمع جونیجو کی طرف سے رانا ثناء اللہ کی ایکس (ٹوئٹر) پر شیئر کی گئی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا اور وہ ان کی تصحیح کرنے کے ساتھ ساتھ طنز بھی کرتے رہے۔ سینئر صحافی ارم ضعیم نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا: گُرو کو اتنا نہیں پتا کہ یہ تھانے کا لاک اپ ہے! گُرو نے بس تمغہ حلال کرنا ہوتا ہے!
https://twitter.com/x/status/1798673174370169061
سینئر صحافی محمد عمیر نے لکھا: بنا روشنی کے شمع! یہ جیل نہیں حوالات ہے۔
https://twitter.com/x/status/1798688130842636580
ارسلان خان نے لکھا: اس ٹویٹ کے نیچے جوابات میں اس عورت کو کئی مہدی حسن نظر آئے ہونگے !! اسے روز عزت افزائی کروانے کا شوق ہو گیا ہے !
https://twitter.com/x/status/1798728004807315919
عارف خان نے لکھا: تمغہ امتیاز صاحبہ۔۔۔۔۔۔۔لاک اپ کہتے ہیں اسے! مرشد صحیح کہتے ہیں کہ ایک تو یہ پڑھے لکھے نہیں اور پھر کوشش بھی نہیں کرتے۔
https://twitter.com/x/status/1798684911555240447
اشفاق خان نے لکھا: ان جعلی دانشوروں کو یہ نہیں پتہ کہ یہ حوالات ہے، بس جو وٹس ایپ میسج آتا ہے وہی پیسٹ کرتے ہیں!
https://twitter.com/x/status/1798688954662957545
واضح رہے کہ رواں برس 23 مارچ 2024ء کو تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی معروف صحافی ڈاکٹر شمع جونیجو ماضی میں اداکارہ بھی رہ چکی ہیں تاہم وہ اس فیلڈ میں کوئی خاص کامیابی نہیں حاصل کر پائی تھیں، وہ مختلف چھوٹے چھوٹے رول ادا کرتی رہی ہیں اسکے بعد انہوں نے صحافت میں قدم رکھا مگر وہ اس میں بھی رنگ نہ جماپائیں۔
حکومت کی حمایت کرنے اور عمران خان پر تنقید کی وجہ سے وہ ن لیگ میں مقبول رہی اور انہیں رواں برس تمغہ امتیاز بھی دیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/shama1j1j1.jpg