تمہیں نہیں چھوڑوں گا،نگراں وزیر اعلیٰ اور وزیر صحت کی ایک دوسرے کو دھمکیاں

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1762029406770389185
سندھ کی نگراں کابینہ کے اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ مقبول باقر اور صوبائی وزیر صحت کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اور بات اس حد تک آگے بڑھ گئی کہ سیکورٹی کو طلب کرنا پڑا۔،

نگراں وزیرصحت ڈاکٹر سعد نیاز نے ناخوشگوار واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ مجھے دھمکیاں دی گئیں، وکلا سے بات کر رہا ہوں اور نگراں وزیراعلی مقبول باقر کو قانونی نوٹس بھجواؤں گا، وزیر صحت کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی مقبول باقر نے مجھے کابینہ ممبران کے سامنے دھمکیاں دیں،

تفصیلات کے مطابق پیر کو نگراں صوبائی کابینہ کے الوادعی اجلاس میں سندھ کے نگران وزیر اعلیٰ مقبول باقر اور صوبائی وزیر صحت کے درمیان ناخوشگوار واقعے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،ذرائع کے مطابق تلخ کلامی سے بات آگے بھی بڑھ گئی جس کی وجہ سے سیکیورٹی اہلکار وں کو طلب کرنا پڑا،

دو ران اجلاس نگراں وزیراعلی سندھ مقبول باقر اور نگراں وزیر صحت سعد خالد نیاز میں ہونے والی زبانی توتو میں میں دھمکیوں تک جا پہنچی۔اجلاس کے دوران دونوں نے ایک دوسرے پر الزامات لگائے۔تاہم وزیر اعلیٰ ہاوس نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ،دوسری جانب ۔نگراں وزیرصحت کا موقف ہے کہ وزیر اعلی مقبول باقر نے مجھے کابینہ ممبران کے سامنے دھمکیاں دیں، وکلاسے بات کر رہاہوں قانونی نوٹس دوں گا۔

Husain中川日本

Senator (1k+ posts)

یہ بھی ایک قسم کا کت پنا ہے ، بھونک بھانک کر چپ ہو جائیں گے

Cat Running GIF by Petsure UK