صدر مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور زرداری خاتون صحافی ثمینہ پاشا کے تبصرے پر بھڑک اٹھیں۔
آصفہ بھٹو کے بلا مقابلہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے پر ان کےوالد اور صدر آصف علی زرداری نے انہیں مبارکباد دی جس کی تصویر پیپلزپارٹی کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی۔
اس تصویر پر جب تبصروں کا سلسلہ شرو ع ہوا تو خاتون صحافی و اینکر ثمینہ پاشا نے آصفہ کے مقابل امیدواروں کے کاغذات مسترد کروا کر بلا مقابلہ منتخب ہونے کے بعد حلف اٹھانے پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ " لگے ہاتوں بختاور کے دونوں کاکوں سے بھی حلف اٹھوالیتے"۔
بختاور بھٹو زرداری کو ثمینہ کا یہ تبصرہ پسند نہ آیا، اس پوسٹ پر ثمینہ پاشا کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ میرے ایک اور دو سال کے بیٹے آپ کو حسد اور عدم تحفظ میں مبتلا کرنے کا سبب بن رہے ہیں، میری دعا ہے کہ میرے بچوں کی عمروں کے ساتھ آپ کی یہ تلخی بھی بڑھتی رہے۔