
توشہ خانہ کیس میں عطاء تارڑ کی گزشتہ روز ایک تصویر اور ویڈیو وائرل ہوئی جس میں عطاء تارڑ دیوار کیساتھ لگے عمران خان کو دیکھ رہے ہیں۔
عمران خان گزشتہ روز توشہ خانہ کیس میں حاضری لگانے کیلئے جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں پہنچے تھے، جہاں عطاء تارڑ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہلے سے موجود تھے
https://twitter.com/x/status/1683368656665997312
اس تصویر پر سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرے ہوئے۔کسی نے کہا کہ عمران خان نے آتے ہی عطاء تارڑ کو دیوار سے لگادیا ، کسی نے کہا کہ پگلہ اپنے لیڈر کی اک جھلک کی خاطر صبح چھ بجے سے عدالت میں کھڑا رہا مگر عمران خان نے منہ تک نہ لگایا،کسی نے لکھا کہ عطاء تارڑ کو بھی پتہ چل گیا ہوگا کہ عمران خان کو ہرانا بہت مشکل ہے۔

صحافی عدیل راجہ نے طنزیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پگلہ اپنے لیڈر کی اک جھلک کی خاطر صبح چھ بجے سے عدالت میں کھڑا رہا مگر عمران خان نے منہ تک نہ لگایا۔۔ کیا یہی لیڈر ہوتے جو ورکر کو منہ تک نہ لگائے؟ ظلم کے خلاف آواز اٹھاو۔۔ عمران خان جواب دو!!
https://twitter.com/x/status/1683448733013520388
صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ معذرت قبول کیجئے کیونکہ پنجابی میں اس تصویر کے لئے میسر بہترین محاورہ یہی ہو سکتا ہے : ذات دی کوڑھ کرلی تے چھتیراں نوں جپھے ۔ عطاء تارڑ کی نذر امید ہے سمجھ گیا ہو گا کیونکہ ماں بولی ہے اور حافظ آباد والے اس محاورہ کا استعمال بھی اکثر کرتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1683466245146902528
عبدالغفار ایڈوکیٹ نے تبصرہ کیا کہ عمران خان کی توشہ خانہ فوجداری استغاثہ میں پیشی کے دوران وزیراعظم کے معاون خصوصی اور لیگی رہنما عطا تارڑ عمران خان حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتے ہوئے۔ ویسے کیس الیکشن کمیشن کی پرائیویٹ کمپلینٹ ہے وہاں معاون خصوصی ہر تاریخ پر کمرہ عدالت میں کیا کر رہے ہوتے ہیں؟؟
https://twitter.com/x/status/1683392345813688320
فیاض خان نے لکھا کہ میں نے بہت نزدیک سے دیکھا اس کو ہرانا بڑا مشکل ہے عوام نے مجھے دیوار سے لگایا عطاء تارڑ
https://twitter.com/x/status/1683535106273624073
مقدس فاروق اعوان نے لکھا کہ عطا تارڑ عمران خان کی پیشی کے موقع پر عدالت میں سپیس occupy کرنے کے بعد
https://twitter.com/x/status/1683457397313142784
ڈاکٹر اعوان نے لکھا کہ سازشی عطاء تارڑ عدالت میں ٹرٹر کی ناکامی کے بعد خان صاحب کو حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتے ہوئے۔سوچتا ہو گا کہ پورا سسٹم ایک انسان کو گرانے میں لگا دیا مگر اسکے چہرے پر ایک بل تک نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1683463826165882881
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/attah-ahaha.jpg