
توشہ خانہ کیس: سینئر صحافی کیسےعوام کو گمراہ کرتے ہیں، حقیقت سامنے آگئی
سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کی گھڑی فروخت کرنے کے معاملے پر سینئر صحافیوں کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنےکی حقیقت سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار ہونے کا دعویٰ کرنے والے حسن ایوب کی جانب سے توشہ خانہ سے متعلق متضاد بیانات سامنے آئے ہیں، حسن ایوب اس معاملے کے اہم کردار محمد شفیق سے ملاقات اور توشہ خانہ کی گھڑی کی خرید و فروخت کے حوالے سے اہم دعوے کرتے رہے ، تاہم ان کے اپنے دعوے ایک دوسرے سے بالکل متضاد ہیں۔
حسن ایوب صاحب نے 16 نومبر2022 کو اے آروائی نیوز کےپروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس شخص نے توشہ خانہ کی گھڑی خریدی اس شخص نے خود مجھے بتایا ہے کہ اس نے 5کروڑ 10 لاکھ روپے میں گھڑی عمران خان صاحب سے خریدی ہے، اس سودے کیلئے درمیان میں ایک اور آدمی بھی تھا جس نے ڈیل کروائی۔
یہی حسن ایوب صاحب 12 جولائی 2023 یعنی گزشتہ روز عادل عباسی کے پروگرام میں شریک ہوئے اور انہوں نے کہا کہ میں ابھی بھی دبئی میں محمد شفیق سے مل کر آیا ہوں، ڈیڑھ ماہ قبل ھی میری ان سے ملاقات ہوئی ہے، شفیق صاحب کا کہنا ہے کہ میں نے گھڑی لی ہی نہیں ہے جبکہ عمران خاں صاحب کہتے ہیں کہ گھڑی شفیق نے لی ہے۔
حسن ایوب کی جانب سے ان متضاد بیانات پر پاکستان تحریک انصاف اور صحافیوں کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے ٹویٹر پر یہ ویڈیو کلپس شیئر کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کے لبادے میں چھپے بدنام زمانہ ٹاؤٹس کی اپنی کوئی زبان نہیں ہوتی، ان کی کوئی خبر بھی اپنی نہیں ہوتی، جہاں سے انہیں اچھے پیسے مل جاتے ہیں ان کی کہانی یہ چابی والے کھلونے کی طرح پیش کردیتے ہیں۔
ترجمان پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ایسے لوگوں کا بس چلے تو یہ عدالتوں میں پارٹ ٹائم جھوٹی گواہیاں دینےکا دھندہ بھی شروع کرلیں۔
https://twitter.com/x/status/1679463613377945601
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ترجمان وزارت خزانہ مزمل اسلم نے بھی حسن ایوب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بول کر وہ بات یاد رکھنا ناممکن ہے، اس کی مثال یہ ویڈیو ہے۔
https://twitter.com/x/status/1679448187529220096
سینئر صحافی صدیق جان نے صحافیوں کی ایسی غلطیوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بڑی بڑی کمپنیز خسارے میں اسی لیے جاتی ہیں کہ ان کے نمائندے ایسی غلطیاں کرتے ہیں، حسن ایوب جس بھی کمپنی کے نمائندے ہیں کم از کم وہ کمپنی تو نہیں چلے گی۔
https://twitter.com/x/status/1679445989420040194
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hashaahaa.jpg