
عدم پیشی پر گزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ کی طرف سے سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی 25 جولائی کو ہونے والی سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔
تحریری فیصلہ کے مطابق عمران خان کی الیکشن کمیشن میں پیشی کے باعث ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری وقتی طور پر معطل کر دیئے گئے ہیں۔
تحریری فیصلہ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 2 اگست کو کیس کی آئندہ سماعت پر ذاتی طور پر پیش ہونے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے وکیل چیئرمین پی ٹی آئی شعیب شاہین کی ریکارڈ فراہمی کی استدعا منظور کرتے ہوئے عمران خان کے وکلاء کو متعلقہ ونگ سے درکار دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عمران خان کو 2 اگست کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے 19 اگست 2022ء کو سابق وزیراعظم عمران خان، اسد عمر اور فواد چوہدری کو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ مختلف پریس کانفرنس، انٹرویوز اور عوامی جلسوں میں سیاسی رہنمائوں کی طرف سے الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر پر الزامات عائد کیے تھے۔
توہین الیکشن کمیشن کیس میں عدم پیشی پر گزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے آئی جی اسلام آباد کو ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ تحریری فیصلے میں چیئرمین پی ٹی آئی کو فرد جرم عائد کرنے کیلئے 2 اگست کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/3khanecpwaraaneja.jpg