توہین عدالت لگی توپارلیمنٹ رسواہوگی یاپارلیمنٹ کو رسوا کرنے والے رسواہوں گے

15ransananaullahadalatdnmki.jpg

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر وفاقی کابینہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی گئی تو یا تو پارلیمنٹ رسوا ہوگی یا پارلیمنٹ کو رسوا کرنے والے رسوا ہوں گے۔

سماء ٹی کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اس وقت پارلیمنٹ کا وجود بھی خطرے میں ہے، یہ معاملہ اس نہج پر پہنچ گیا ہے، کیا ہی اچھا ہوتا کہ اس معاملے کو پہلے ہی حل کرلیا جاتا اور سپریم کورٹ کا فل کورٹ بیٹھ کر اجتماعی دانش کاثبوت دیتا تو اس میں کیا مضائقہ اور نقصان ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ یہ تنازعہ اس جگہ پہنچ گیا ہے کہ پارلیمنٹ، حکومت یا مسلم لیگ ن کیلئے پیچھے ہٹنے کا کوئی راستہ نہیں ہے، اگر نقصان ہوتا ہے تو اللہ کی مرضی ہے ہم اس لڑائی سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے، اس لڑائی میں کوئی بھی ایک ریاستی ستون جاسکتا ہے تاہم یہ وار سپریم کورٹ کی طرف سے ہوگا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اگر اس لڑائی میں کوئی بہتر راستہ نکلتا ہے تو وہ پارلیمنٹ اور عدلیہ دونوں کیلئے بہتر ہوگا اور اس ملک کیلئے بہتر ہوگا، ہم آر یا پار کیلئے تیار ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ جس حکومتی آرڈر کے تحت موجودہ چیف جسٹس بحال ہوئے تھے اگر وہ آرڈر واپس لے لیا جائے تو اس کے نتائج بتانے کی ضرورت نہیں ہے، تاہم کابینہ یا پارلیمنٹ میں اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی ، اگر ایگزیکٹیو آرڈر سے چیف جسٹس کی بحالی ہوسکتی ہے تو انہیں ایگزیکٹیو آرڈرسے رخصت بھی کیا جاسکتا ہے۔
 

khalilqureshi

Senator (1k+ posts)
عدالت عظمہ پر تاتاری افواج چاروں اطراف سے حملہ آور ہیں. عدالت عظمہ کو دیوار سے لگا دیاگیا ہے
آج وہ موقع ہے کہ یا تو ہماری عدلیہ ہمیشہ کے لئے اس تاتاری یلغار سے نجات حاصل کرلے یا پاکستان میں عدل و انصاف کا سورج ہمیشہ کے لئے غروب ھوجائے
 

Nice2MU

President (40k+ posts)
یہی حملہ یا اس سے بہت چھوٹا حملہ اگر ثاقب نثار یا چودہری افتخار یا اس منافق فائز عیسیٰ پہ ہوا ہوتا تو اب تک حکومت گھر جا چکی ہوتی اور وزیر اعظم اور باقی وزیر سمیت مریم بگھوڑی کے جیل میں گھس رہے ہوتے۔۔ لیکن یہ عطاء بندیال ایک بزدل بندہ ہے۔ اس نے بڑے بڑے کیسز اور جرائم پہ سوموٹو نہیں لیا اسلیے چوروں کو شے مل گئی۔۔ خود تو خسی ہے ہی، سپریم کورٹ کو بھی خسی بنا دیا۔۔

اور جہاں سوموٹو نہیں بنتا تھا اسوقت سوموٹو لیکے عمران کی حکومت ختم کر کے ملک چوروں اور لٹیروں کے حوالے کر دیا گیا۔۔ اور اب اسوقت کو رو رہا ہوگا۔
 

Back
Top