
گوجرانوالہ پولیس نے تھانہ دھلے کے ایک محرر کو خاتون پولیس افسر کے ساتھ بدتمیزی اور بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ واقعے کے بعد مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق، ملزم خاتون اہلکار کو کھانے پر بلانے کے بہانے ایک ہوٹل لے گیا، جہاں اس نے نازیبا حرکات کیں۔ ایف آئی آر کے مطابق، ملزم نے خاتون اہلکار کی ویڈیو بنا کر اسے بلیک میل کرنے کی بھی کوشش کی۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور عدالت میں پیش کیا۔ تحقیقات جاری ہیں، جبکہ پولیس نے ایسے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا عزم ظاہر کیا ہے۔