تھری فیز میٹر صارفین ہوشیار، پیک آورز میں دو گھنٹے کا اضافہ ہوگیا

18peakahoursncreaseee.jpg

ٹائم آف یوز یا تھری فیز میٹر استعمال کرنے والے بجلی صارفین ہوشیار ہوجائیں، حکومت نے آئی ایم ایف سے طے کردہ شرائط کے تحت پاور سیکٹر سے اضافی ریونیو کرنے کیلئے پیک آورز میں اضافہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت توانائی کے پاور ڈویژن نے پیک اینڈ آف پیک آورز میں تبدیلی کردی ہے، پہلے پیک آورز کا دورانیہ شام 6 سے رات 10 بجے تک ہوتا تھا، اس دوران استعمال کی گئی بجلی دن کے باقی وقت میں استعمال کی گئی بجلی سے مہنگی ہوتی تھی۔

تاہم پاور ڈویژن نے پیک آورز میں 2 گھنٹے کا اضافہ کرتے ہوئے اسے شام 5 سےرات 11 بجے تک کردیا ہے، اب تھری فیز میٹر صارفین سے پیک آورز34 کے بجائے 50 روپے فی یونٹ وصول کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹائم آف یوز میٹر کے صارفین پر شام 5 سے رات 11 بجے کے درمیان استعمال کی گئی بجلی کیلئے49روپے35 پیسے فی یونٹ جبکہ رات 11 بجےسے اگلے دن شام 5 بجےکے درمیان استعمال کی گئی بجلی پر 33 روپے تین پیسے فی یونٹ کے ٹیرف کا اطلاق ہوگا۔

تھری فیز میٹر استعمال کرنے والے کمرشل صارفین یا گھروں میں اضافی لوڈ کیلئے تھری فیز میٹر استعمال کرنےو الے صارفین کیلئے نئے پیک آورز اور مقرر کردہ ریٹس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

خیال رہے کہ حکومت نے یہ پلان آئی ایم سے معاہدے کے تحت ملک بھر میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ذریعے صارفین سے3 ہزار281 ارب روپے اکھٹا کرنے کیلئے ترتیب دیا ہے۔
 

Rizwan2009

Chief Minister (5k+ posts)
پٹرول اپنے لیئے سستا کیا ہے اور بجلی عوام کے لیئے مہنگی کرکے عوام کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مار رہے ہیں۔
 

Back
Top