تیسری شادی کے وقت نواسہ گود میں لیے بیٹھی تھی، عتیقہ اوڈھو

atoa111.jpg

معروف میگزین فوچیا کو دیئے گئے ایک حالیہ انٹرویو میں سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ انہوں نے پہلی دو شادیاں بھی اپنی مرضی سے اور خود ہی کی تھیں جبکہ تیسری بار بھی انہوں نے اپنی پسند کی شادی کی ہے اور اس نکاح کے دوران وہ اپنے نواسے کو گود میں لیے بیٹھی تھیں۔

انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی نجی زندگی سے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے پہلی شادی کی ناکامی کے بعد اداکاری شروع کی تھی حالانکہ تب وہ 2 بچوں کی ماں تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی میں بطور اسٹائلسٹ شروع کیا تھا تاہم بعد میں ان کو ڈرامہ سیریل "ستارہ اور مہرالنسا" میں ستارہ کا کردار کرنے کو ملا جو کہ بے حد مقبول ہوا اوراس طرح وہ اداکاری میں چھا گئیں۔

عتیقہ اوڈھو نے بتایا کہ پہلی شادی کے بعد دوسری شادی بھی طلاق پر ختم ہوئی لیکن ان کا شادی جیسے بھرپور رشتے پر یقین تھا اسی لیے انہوں نے 2012 میں تیسری شادی کی، وہ ذاتی طور پر چاہتی تھیں کہ سادگی سے نکاح ہو جائے مگر میرے بچے چاہتے تھے کہ باقاعدہ تقریب منعقد ہونی چاہیے۔

عتیقہ اوڈھو کے مطابق انہوں نے اپنے تیسرے شوہر ثمر علی خان کو خود شادی کی پیشکش کی تھی اور اس تقریب میں ان کے اپنے بچے شوہر کے بچے نواسے اور پوتوں پوتیوں نے شرکت کی تھی۔

خیال رہے کہ عتیقہ اوڈھو سیاست میں بھی حصہ لیتی رہی ہیں اور وہ پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کا حصہ تھیں، انکے شوہر ثمر علی خان 2013 میں سندھ اسمبلی سے تحریک انصاف کے ایم پی اے رہے اور آج بھی تحریک انصاف کے سرگرم رکن ہیں۔
 
Worldtronic

Senator (1k+ posts)
خیال رہے کہ عتیقہ اوڈھو سیاست میں بھی حصہ لیتی رہی ہیں اور وہ پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کا حصہ تھیں، انکے شوہر ثمر علی خان 2013 میں سندھ اسمبلی سے تحریک انصاف کے ایم پی اے رہے اور آج بھی تحریک انصاف کے سرگرم رکن ہیں۔
 
mughals

Chief Minister (5k+ posts)
خیال رہے کہ عتیقہ اوڈھو سیاست میں بھی حصہ لیتی رہی ہیں اور وہ پرویز مشرف کی آل پاکستان مسلم لیگ کا حصہ تھیں، انکے شوہر ثمر علی خان 2013 میں سندھ اسمبلی سے تحریک انصاف کے ایم پی اے رہے اور آج بھی تحریک انصاف کے سرگرم رکن ہیں۔
Allah inhain hidayat day. Ameen
 
Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
یہ کونسی نئی بات ہے پینکی پیرنی کی تیسری شادی میں بھی اس کے پوتے پوتیاں نواسے نواسیاں شریک تھیں
مجھے لگتا ہے عنقریب تمھیں ایک زور کی پھو نک لگنے والی ہے….تم ڈر کر ادھر ادھر دیکھو گے
اور ششدر رہ جاؤگے کہ کمرے کے سآرے دروازے کھڑکیاں روشندان بند ہیں تو پھر یہ پھونک ماری
کس نے ہے؟؟؟ یہ سوچ کر ہی تمہاری پتلون گیلی ہو جاےگی…. ? ??
 
waseem137

Minister (2k+ posts)
یہ کونسی نئی بات ہے پینکی پیرنی کی تیسری شادی میں بھی اس کے پوتے پوتیاں نواسے نواسیاں شریک تھیں
جی بلکل ، ایک محترمہ ایسی بھی ہیں جن کی شادی کے وقت چوتھا مہینہ لگا ہوا تھا۔