
جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا اور نااہلی کا فیصلہ سنادیا، جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ 1230 پر سنایا جبکہ کچھ ہی دیر میں تفصیلی فیصلہ بھی کردیا گیا جس پر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے حیرت کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ فیصلہ 30 منٹ میں جاری ہوا۔ لگتا ہے کہ جج صاحب کی ٹایپنگ سپیڈ بہت تیز ہے یا پھر فیصلہ پہلے سے لکھا ہوا تھا جو فوری جاری کیا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے مزید کہا کہ عام طور پر ایسا نہیں ہوتا تفصیلی فیصلہ یا تو کچھ گھنٹوں بعد آتا ہے یا کچھ دن بعد جاری ہوتا ہے اور جج فیصلے میں نااہلی کی وجوہات، قانونی شقوں ، پرانے کیسز کے حوالے لکھتا ہے لیکن جج ہمایوں دلاور نے تو یہ سب آدھے ہی گھنٹے میں کردیا۔
عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا کہ ایک چیز ضرور پڑھیں کہ کیا آدھے کھنٹے میں 30 صفحے لکھے جا سکتے ہیں؟12 بجے فیصلہ محفوظ ہوا اور 12:30 بجے فیصلہ میں 30 صفحات کا کہہ رہے ہیں.
https://twitter.com/x/status/1687759218642743296
وکیل خالد یوسف نے لکھا کہ بارہ بجے فیصلہ محفوظ کیا گیا اور ساڑھے بجے تک 30 منٹ میں30 صفحات کا فیصلہ تحریر کر لیا گیا اور 30 منٹ میں 30 صفحات کا فیصلہ سنا دیا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1687757735784222721
اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے تبصرہ کیا کہ بارہ بجے فیصلہ محفوظ کیا گیا اور ساڑھے بجے تک 30 منٹ میں30 صفحات کا فیصلہ تحریر کر لیا گیا اور 30 منٹ میں 30 صفحات کا فیصلہ سنا دیا گیا۔ دائرہ اختیار کا فیصلہ پہلے کرنا تھا وہ کہاں ہے!! اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی توئین کی گئ! بدنیتی عیاں ہے!!
https://twitter.com/x/status/1687758696057552896
عبدالغفار ایڈوکیٹ نے کہا کہ 30 منٹ میں 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ، ممکنہ طور پر تیز ترین فیصلہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1687761782117711872
ایڈوکیٹ میاں عمر نے لکھا کہ جج ہمایوں دلاور نے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا 30 منٹ میں 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ لکھ کر سب کو حیرت میں ڈال دیا
https://twitter.com/x/status/1687760529807245312
کامران واحد نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 30 منٹ میں 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ لکھا ہے اس جج کو نوبل پرائز ملنا چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1687762716432175104
مزمل اسلم نے بھی جج کی پھرتیوں پر حیرت کا اظۃار کیا اور کہا کہ فیصلہ کا پوائنٹ نمبر تین میں عمل درآمد دس منٹ میں؟ یہ کیسے ممکن ہے؟ باقی آپ سب سمجھدار ہیں
https://twitter.com/x/status/1687757703580639232
جوکر کاکہنا تھا کہ لگتا ہے جج صاحب نے فیصلہ چیٹ جی پی ٹی کا استعمال کیا ہے
https://twitter.com/x/status/1687759814707847168
علیزہ ارشد نے لکھا کہ کیا انسانی عقل اس بات کو تسلیم کر سکتی ہےجج دلاور نے 12 بجے فیصلہ محفوظ کیا، 12:30 پر 30 پیجز کا فیصلہ سنا دیا گیا! یہ سب مریم نواز کی خواہش پر واٹس ایپ فیصلہ دیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1687768492521754624
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ikahaihaa.jpg