تیل وگیس کے شعبے میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا

shehbaz-sharif-oil-gas.jpg



تیل اور گیس کے شعبے میں 5 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کا معاملہ کھٹائی میں پڑگیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے معاملے پر پیٹرولیم ڈویژن کے ذریعے عملدرآمد کا فریم ورک سی سی آئی منظور شدہ پالیسی کی روح کے منافی قرار دیدیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وزارت پیٹرولیم نے اس فریم ورک پر عمل درآمد کیلئے کام مکمل کرلیا ہے، ممکنہ طور پر ایکنک میں جمعے کے روز اس فریم ورک کو پیش کیا جائے گا، بظاہر اس ترمیم شدہ ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن پالیسی کو عمل جامہ پہنانے کیلئے ای اینڈ پی کے تحت مختلف کمپنیوں کو گیس کے ذخائر کی دریافت ہونے پر نجی شعبے کو 35 فیصد گیس فروخت کرنے کی اجازت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فریم ورک میں تجویز کیے گئے 15 نکات تیل اور گیس کے شعبے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

خیال رہے کہ 5 جولائی 2024 کو ملکی و غیر ملکی پیٹرولیم وگیس کی تلاش اور پیداوری کمپنیوں کے ایک وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی تھی اور اس ملاقات میں آئندہ تین سالوں کے دوران پاکستان میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔
 

Back
Top