
وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثاقب نثار صاحب آپ نواز شریف کی دشمنی میں بہت آگے تک چلے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ محمد آصف نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور پی ٹی آئی وکیل کی مبینہ آڈیو لیک کے معاملے پرردعمل دیتے ہوئے ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ثاقب صاحب آپ کی آڈیو سنی بہت دکھ ہوا آپ نواز شریف دشمنی میں بہت دور چلے گئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ نے 14،15 سال قبل نواز شریف اور شہباز شریف کے حوالے سے اپنے 2 گلے مجھ سے بیان کیے جو سراسر بے بنیاد ہیں، میں اس حوالے سے میڈیا میں حقیقت بیان کرسکتا ہوں، آپ نے بدلہ لینے کیلئے نواز شریف کو سزادیدی،آپ اب مزید کتنی دیر تک اس زہر کو اپنے اندر پالتے رہیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1650799704261763073