جاتے جاتے بجلی مہنگی کرنے کے بعد خواجہ آصف کی سستی بجلی کیلئے اہم تجاویز

khaj1h1h112.jpg

جاتے جاتے بجلی 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کے بعد خواجہ آصف نے بجلی سستی اور عوام کو ریلیف دینے کیلئے بیش قیمت تجاویز دیدیں

خواجہ آصف کہتے ہیں کہ ریلیف کی حد 200یو نٹ سے بڑھا کر 300یونٹ کر نی چاھئیے۔ اسکے لیئےآئی ایم ایف کو اپروچ کرنا چاھئیے۔ اسوقت یہ رعایت اگر سال میں کسی ایک ماہ میں 200تجاوز کر جاۓ تو سارے سال کی رعایت ختم ھو جاتی ھے-اس رعایت کو ماہانہ بنیادوں پہ مہیا ھونا چاہئیے

خواجہ آصف جو خود 5 سال تک وزیر پانی وبجلی رہ چکے ہیں،کہتے ہیں کہ آزاد کشمیر فاٹا بلوچستان سے 200ارب سے زائد بجلی کی قیمت ریکور نہیں ھوتی ۔سارے ملک میں 650 ارب سے زائد بجلی چوری ھوتی ھے۔ بڑے شہروں مارکیٹوں 70/80فیصد بجلی چوری ھوتی ھے ۔ یہ بوجھ عام صارف پہ پڑتا ھے
https://twitter.com/x/status/1695740678213386595
اپنی حکومت میں سرکاری افسروں کیلئے مفت بجلی کی رعایت ختم نہ کرسکےاور اب مطالبہ کررہے ہیں کہ 17گریڈ سے اوپر تمام حکومتی اداروں میں مفت بجلی کی رعایت ختم ھونی چاہئیے

انکا کہنا تھا کہ اسوقت وفاقی حکومت 900ارب سے زائد سبسڈی چوری، کم ادائیگی اور لائین لاسز کو کور کرنے کے کیلئیے پاور سیکڑ کو ادا کرتی ھے۔ یہی رقُم عام صارف کو سستی بجلی مہیا کرنے کے لیئے استعمال ھو سکتی ھے۔۔

انکے مطابق نیٹ میٹرنگ پاور ڈسٹری بیشن کمپنیاں آسانی سے کسٹمر کو مہیا نہیں کرتیں یہ رویہ تبدیل ھونا چاہئیے۔اس سے بھی چوری کم ھو گی
 

Sar phra Dewanah

Senator (1k+ posts)

آج تک سیالکوٹ نہر میں چھلانگ لگانے والا کوئی بھی غیرت مند انسان زندہ واپس نہیں آیا ! ساڈا کم سی دسنا
Bed Pig GIF