جاپانی کمپنی "توشیبا" کا جاپانی سٹاک مارکیٹ سے ڈی لسٹ ہونیکااعلان

toshi1b11h121.jpg

جاپان کی سب سے پرانی کمپنی نے ٹوکیو اسٹاک مارکیٹ کو خدا حافظ کہہ دیا۔۔ 74 سال پرانی توشیبا کمپنی نے اسٹاک مارکیٹ سے ڈی لسٹ ہونے کا اعلان کردیا

توشیبا کو ایک کنسورشم گروپ نے 14 ارب ڈالر میں خرید لیا۔ توشیبا کمپنی 1875 میں لانچ ہوئی تھی اور اس نے ٹیلیگرام آلات بنانے کا کام شروع کیا تھا۔

توشیبا 1949 میں ٹوکیو اسٹاک مارکیٹ میں لسٹ ہوئی تھی جس کے بعد اس کمپنی نے ریڈیو، ٹیلی ویژن، کیمرے، لیپ ٹاپس،کمپیوٹر کا سامان، موبائلز اور دیگر آلات بنانا شروع کردئیے۔

واضح رہے کہ "توشیبا" نے کچھ عرصہ پہلے لیپ ٹاپس بنانا بند کردئیے تھے جس کی وجہ مالی خسارہ تھا۔۔لیپ ٹاپس متعارف کرنے کے باوجوو توشیبا کو حالیہ برسوں میں متعدد مسائل اور نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ 31 دسمبر ، 2017 کو ختم ہوئے نو مہینوں میں کمپنی کے نقصانات کا حجم 4.2 بلین پاؤنڈ تھا۔

توشیبا نے ایک مختصر بیان میں کہا تھا کہ اس نے 19.9 فیصد کا حصص "ڈینا بک" کو منتقل کردیا ہے جو مکمل طور پر "شارپ" کی ملکیت والی ایک ماتحت کمپنی بن گئی ہے۔ 2018 میں توشیبا میں 80 فیصد حصص میں شارپ کو 27 ملین پاؤنڈ ادا کیے۔

توشیبا نے 1985 میں پہلا پورٹیبل پرسنل کمپیوٹر تیار کیا تھا اور اس کا نام "T1100" رکھا گیا تھا۔ اس وقت اس لیپ ٹاپ کو ریچارج ایبل بیٹریوں کے ذریعہ چلایا جاتا تھا۔ نیز ایک ڈرائیو اور اسٹوریج کی صلاحیت "256K" سے زیادہ نہیں تھی۔