جبری گمشدگیوں پر اعتزاز احسن نے درخواست پر اعتراضات کے خلاف اپیل دائر کردی

naveed

Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1727954579093102768

سپریم کورٹ، ملک میں جبری گمشدگیوں کا معاملہ

درخواست گزار اعتزاز احسن نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف چیمبر اپیل دائر کردی

رجسٹرار سپریم کورٹ کو یہ اختیار نہیں کہ وہ یہ فیصلہ کر سکے کہ کوئی درخواست قابلِ سماعت ہے یا نہیں، اپیل

جسٹس منصور علی شاہ یہ فیصلہ دے چکے ہیں کہ رولز میں رجسٹرار کو درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کے تعین کا کوئی اختیار نہیں، اپیل

سپریم کورٹ رولز 1980 کے تحت کسی درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کا اختیار عدالت کو ہے، اپیل

اس کیس کو نہ سنا گیا تو یہ پیغام جائے گا کہ لوگوں کا لاپتہ ہونا مفاد عامہ کا معاملہ نہیں، اپیل

رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراضات میں جس عدالتی فیصلے کا سہارا لیا وہ غیر متعلقہ ہے، اپیل

لوگوں کو لاپتہ کرنے کا مقصد اختلافی آواز کو خاموش کرانا یا دبانا ہے، اپیل

رجسٹرار آفس کے آٹھ نومبر کے اعتراضات کالعدم قرار دیئے جائیں، استدعا

جتنی جلدی ممکن ہو سکے اس کیس کو سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، استدعا
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
brave GIF
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
جو جملہ رہ گیا ہے وہ یہ ہے کہ کہ سپریم کورٹ جبری گمشدگیوں میں حصے دار ہے
 

free_man

MPA (400+ posts)
قاضی کے فلیٹ کیسے آئے کوئی جواب نہیں
باجوہ بارہ ارب کوئی جواب نہیں
ترین کی چینی لوٹ مار کوئی فرق نہیں
علیم اور ملک ریاض کی لوٹ
جرنیلوں کی لوٹ کھسوٹ کوئ فرق نہیں
بس جو اختلاف کرے اٹھا لو
 

exitonce

Chief Minister (5k+ posts)
قاضی کے فلیٹ کیسے آئے کوئی جواب نہیں
باجوہ بارہ ارب کوئی جواب نہیں
ترین کی چینی لوٹ مار کوئی فرق نہیں
علیم اور ملک ریاض کی لوٹ
جرنیلوں کی لوٹ کھسوٹ کوئ فرق نہیں
بس جو اختلاف کرے اٹھا لو
Aur sawal karay uss ko gaib kar do.