"جب آپ میڈیا کا گلا گھونٹتے ہیں تو آپ پاکستان کا گلا گھونٹتے ہیں"۔پیکا ترامیم سے متعلق مسلم لیگ ن ماضی میں کیا کہا کرتی تھی؟ وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلیٰ مریم نواز سمیت لیگی رہنماؤں کے بیانات وائرل
مسلم لیگ ن کی حکومت نے پیکا ترمیمی ایکٹ قومی اسمبلی سے پاس کروادیا ہے، اس بل پر صحافیوں اور تحریک انصاف کی جانب سے شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔
حکومت کا یہ موقف ہے کہ اِس قانون سازی کا مقصد آزادی اظہارِ رائے پر قدغن لگانا نہیں بلکہ صرف جھوٹی خبروں کا قلع قمع کرنا ہے لیکن صحافی برادری کی اکثریت اِس سے متفق نہیں ہے۔ صحافیوں کی سب سے بڑی تنظیم پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے (پی ایف یو جے) نے دیگر صحافتی تنظیموں کے ساتھ مل کر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ عمران خان دور میں بھی پیکا ایکٹ میں ترمیم لائی گئی تھی اور ایک آرڈیننس لایا گیا تھا جس پر ن لیگ نے شدید احتجاج کیا تھا، اسے کالاقانون کہتی رہی مگر وہی ن لیگ جب حکومت میں آئی تو اس سے بھی سخت بل پاس کیا۔
اس پر صحافی مہربخاری نے وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلیٰ مریم نواز، مریم اورنگزیب اور احسن اقبال کے بیانات شئیر کئے جسے عنوان دیا کہ "تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو"۔
https://twitter.com/x/status/1882442589896585325
وزیراعظم شہبازشریف نے آج سے 4 سال پہلے نومبر 2021 میںقومی اسمبلی کے فلور پر کہا تھا کہ میڈیا کے بارے میں زباں بندی ہے، صحافی بات کرے تو زباں بندی ہے، ہم اظہار رائے پر پابندی کی سخت مذمت کرتے ہیں، اس کالے قانون(پیکا ترمیمی ایکٹ) کو واپس لیا جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 17 نومبر 2021 میں کہا تھا کہ جو بخشش سے اقتدار میں آتے ہیں وہ قانون سازی عوامی مفاد میں نہیں کرتے،یہاں پر قانون سازی صحافیوں کو سبق سکھانے کیلئے کی جاتی ہو،جب آپ میڈیا کا گلا گھونٹتے ہیں تو آپ پاکستان کا گلا گھونٹتے ہیں
مریم نواز نے مزید کہا تھا کہ ایسے ہتھکنڈے وہ حکومت استعمال کرتی ہے جو کسی بھی شعبے میں اپنی کارکردگی نہ دکھاسکی ہو،
انہوں نے مزید کہا تھا کہ میں تو میڈیا ریگولیشن پہ بالکل یقین نہیں رکھتی، جہاں آپ میڈیاوالوں کو میری ضرورت پڑے گی میں وعدہ کرتی ہوں کہ آپ مجھے اپنے ساتھ پائیں گے۔اگر ہم اقتدار میں آتے ہیں تو یہ وعدے اس وقت بھی یاد رکھوں گی۔
پنکا ترمیمی ایکٹ کے حق میں ووٹ دینے والے وفاقی وزیر احسن اقبال نے پیکا ترمیمی آرڈیننس کو کالا ترین قانون کہا تھا اور کہا تھا کہ آپ نے ثابت کردیا ہے کہ آپ جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے۔
پنجاب حکومت میں اہم وزیر مریم اورنگزیب نے کہا تھا کہ جو قوانین آپ بنارہے ہیں یہ آپ کا گلا گھونٹے گا، یہ آپکو جیلوں میں ڈلوائے گا۔
گزشتہ روز پی ایف یو جے کے اعلیٰ عہدیدار افضل بٹ نے پیکاایکٹ ترامیم کے خلاف تفصیلی پریس کانفرنس کی اور تمام تر ملبہ ن لیگ کی بجائے محسن نقوی پر گرایا حالانکہ یہ ترامیم ن لیگ کے اپنے ووٹوں سے پاس ہوئی تھی۔
تین سال پہلے جب مریم نواز ایک تقریب میں کہہ رہی تھیں کہ جب آپ میڈیا کا گلا گھونٹتے ہیں تو آپ پاکستان کا گلا گھونٹتے ہیں انکے پیچھے افضل بٹ بھی کھڑے تھے ۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/attachments/binayan11h2333-jpg.8940/
Last edited: