
سینئر تجزیہ کار اور صحافی حسن نثار نے کہا ہے کہ فرخ حبیب کی پریس کانفرنس کے بعد یہ کہنا کہ پارٹی ختم ہوگئی یا کچھ اور ہوگیا بے مقصد ہے، جب تک عمران خان کھڑا ہے اور موجود ہے پی ٹی آئی قائم رہے گی۔
سماء ٹی وی کے پروگرام سٹریٹ ٹالک میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ یہ سارے لوگ جتنے بھی ہیں ، ان میں سے کوئی بھی سیاستدان نہیں تھا، یہ سب انڈر ٹریننگ تھے اور ریفلیکٹڈ گلوری میں رہتے تھے، ہماری بدقسمتی ہے کہ پیپلزپارٹی بھٹو کی جماعت ہے، اسی لیے اس کے چیئرمین کا نام بلاول بھٹو زرداری ہے، یہ کون سی لاجک ہے، وہ بلاول زرداری ہے، ایسا اس لیے ہے کہ یہاں بھٹو بکتا ہے، اسی طرح پی ٹی آئی ہے، عمران خان کا نک نیم پی ٹی آئی ہے اور پی ٹی آئی کا نک نیم عمران خان ہے۔
https://twitter.com/x/status/1713940542017655113
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف تو سوائے عمران خان کے کسی کا نام ہی نہیں ہے، ان کے علاوہ باقی سب کچھ بھی نہیں ہیں، ان کی کوئی حیثیت کوئی وزن نہیں ہے، اگر یہ کچھ بن گئے ہیں تو وہ صرف پی ٹی آئی کی وجہ سے بنے ہیں، جب تک عمران خان کھڑا ہے اور موجود ہے تب تک پی ٹی آئی قائم ودائم ہے، عمران خان کے علاوہ باقی کون ہے؟ شیخ رشید تو ان کی جماعت کا حصہ نہیں ہیں ۔
حسن نثار نے مزید کہا کہ سیاسی زندگی ایک دریا کی مانند ہے جو سمند رمیں گرتے رہنے کے باوجود اپنا وجود قائم رکھتا ہے،سیاستدان ایک پانی کی مانند ہے جو کبھی بھاپ یا کبھی برف بن جاتا ہے،عمران خان کے علاوہ باقی سب لوگ نا تین میں ہیں نا 13 میں، یہ فواد چوہدری، مرادسعید یا دیگر لوگ سیاستدان بھی نہیں ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12hssamanoskasjhhkkg.png