جب حکومت کہے گی ایکس بحال کردیا جائے گا،پی ٹی اے

xtwi11.jpg


پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ حکومت جب بھی کہے گی ایکس(سابقہ ٹویٹر) کھول دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یہ بیان چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل(ر) حفیظ الرحمان نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کے اجلاس میں دیا، اجلاس رانا محمود الحسن کی زیر صدارت ہوا جس میں چیئرمین پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سے متعلق مسائل اور ملک میں ٹیلی کمیونیکیشن کے معاملات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر سینیٹر عبدالقادر نےایکس کی بندش کے حوالے سے سوال اٹھایا جس پر چیئرمین پی ٹی اے نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی اے حکومت کے کہنے پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بند کرتی ہے، ایکس نے گزشتہ تین ماہ میں ہماری شکایات پر صرف 7 فیصد عمل کیا، جب حکومت کہے گی ہم ایکس کھول دیں گے، ہماری شکایات پر سب سے زیادہ ٹک ٹاک ایکشن لیتا ہے اور سب سے کم شکایات پر ایکس عمل درآمد کرتا ہے، ہم پوری ویب سائٹ بلاک کرنے کی سہولت رکھتے ہیں کوئی ایک مخصوص پوسٹ بلاک نہیں کرسکتے۔

چیئرمین پی ٹی اے نے مزید کہا کہ پاکستان میں 52 فیصد آبادی انٹرنیٹ کی سہولت سے مستفید ہوتی ہے، ہماری سیٹلائٹ پالیسی بالکل مکمل ہے، اگلے برس مارچ یا اپریل میں فائیو جی کی نیلامی کا بھی امکان ہے۔

اس موقع پرچیئرمین کمیٹی رانا محمود الحسن نے سوال اٹھایا کہ سوشل میڈیا پر جو بین الاقوامی اشتہارات آتے ہیں کیا وہ ٹیکس دیتے ہیں؟ چیئرمین پی ٹی اے بولے کہ اس حوالے سے فی الحال کوئی قانون موجود نہیں ہے۔

اجلاس میں شریک وفاقی وزیر قانون و پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کمرشل مقاصد کیلئے استعمال ہورہےہیں، ساری دنیا میں اس پر ٹیکس ہے ، ہم انٹرنیشنل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اورانسٹاگرام کے ساتھ مذاکرات کررہے ہیں۔
 

ek hindustani

Chief Minister (5k+ posts)
Lekin XXX to zaroor bahaal hoga.
"Hoga" is liay likha hai ki mujhe nahi maloom.
Mumkin hai ki is XXXs par pabandi ho Pakistan mein.
 

Back
Top