جب عمران خان نے انوارالحق کاکڑ کو اپنا وزیراطلاعات بنانے سے انکار کیا

anwar-kak111.jpg

بین الاقوامی خبر رساں ادارے نکی ایشیا کی گزشتہ ماہ 14 اگست 2023ء میں شائع کی گئی رپورٹ "پاکستان کے نئے نگران وزیر اعظم انور کاکڑ کون ہیں؟" سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

نکی ایشیا کی رپورٹ کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا عمران خان سے تنازع پرانا ہے۔ 2020ء میں سابق وزیراعظم وچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے دوراقتدار میں انوارالحق کاکڑ کو وفاقی وزیر برائے اطلاعات بنایا جانا تھا لیکن آخری وقت میں ایسا نہ ہو سکا اور پھر وہ اچانک سے قومی توجہ کا مرکز بن گئے۔

رپورٹ کے مطابق 2008ء کے عام انتخابات میں انوارالحق کاکڑ کوئٹہ سے قومی اسمبلی کی نشست جیتنے میں ناکام رہے تھے۔ 2015ء میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے دوران انوارالحق کاکڑ کو وزیراعلیٰ بلوچستان کا ترجمان مقرر کیا گیا تھا۔ انوارالحق کاکڑ بلوچستان میں پاک فوج کی پالیسی کے حامی رہے ہیں اور پاکستانی فورسز مخالف بلوچ باغیوں پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

انوارالحق کاکڑ نے مسلم لیگ ن سے 2018ء میں پارٹی چھوڑ کر منحرف ہونے والے رہنمائوں کی مدد سے سینٹ کا انتخاب جیت لیا۔ بلوچستان میں سٹیبلشمنٹ کے حامی سیاستدانوں کے کنٹرول کو مضبوط کرنے کے لیے چند مہینوں بعد بلوچستان عوامی پارٹی قائم کی گئی تھی۔ ایک خیال یہ بھی ہے کہ اس سب کے پیچھے انوارالحق کاکڑ کا دماغ تھا جنہیں مبینہ طور پر ملٹری سٹیبلشمنٹ کی آشیرباد تھی۔

نکی ایشیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیاسی تجزیہ نگار اسد طور کا کہنا تھا کہ عسکری قیادت نے انوارالحق کاکڑ کو نگران سیٹ اپ میں اہم عہدہ دینے بارے ایک ماہ پہلے ہی بتا دیا تھا۔ مسلم لیگ ن نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم تعینات کرنے کیلئے آخری لمحے تک کوشش کی لیکن وہ عسکری قیادت کے حمایت یافتہ امیدوار سے ہار گئے تھے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف نے نکی ایشیا کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ: عمران خان کے دور اقتدار میں 2020ء کے دوران فوج کی خواہش تھی کہ انوارالحق کاکڑ کو وفاقی وزیر برائے اطلاعات لگایا جائے لیکن عمران خان نے انکار کر دیا۔
https://twitter.com/x/status/1705194450509758844
 

ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
یہ ککڑ تو کونسلر کا بھی الیکشن ہارا ہوا ہے پھر قومی اسمبلی کا بھی بھی یہ حرامئ نسل کا غیر اصیل ککڑ اپنے راتب ڈالنے والوں کے حق میں بانے دینے کی بجائے کتے کی طرح بھونکتا ہے یہی اسکا وجیر آجم بننے اور وار کرائمز کے حق میں کتے کی بھونکنا کریٹیرئا ہے
 

cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
Rule of thumb if you want to flourish like anything in Pakistani setup you must be in the good books of establishment either their tout supplier, informer or front man.
 

Back
Top