
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نااہلی کیس کو ناقابل سماعت قرار دینے والے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت درج کروادی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس محسن اختر کیانی کے خلاف ایڈووکیٹ راجہ مقصود حسین کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی جس میں جسٹس محسن اختر کیانی پر مبینہ 15 بے نامی جائیدادیں بنانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1718949533294690462
درخواست گزار نے شکایت میں جسٹس محسن اختر کیانی کی مبینہ 15 بے نامی جائیدادوں کی تفصیلات شامل کرتے ہوئے جسٹس محسن اختر کیانی کو بطور جج عہدے سے ہٹانے کی استدعا کی ہے اور موقف اپنایا ہےکہ جج مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1718980217329553695
شکایت کنندہ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی کی ملک و بیرون ملک متعدد ان رجسٹرڈ جائیدادیں ہیں جن کی تفصیلات شکایت کے ساتھ لف ہیں۔
خیال رہے کہ جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائی کورٹ کے وہ جج ہیں جنہوں نے مبینہ بیٹی کے معاملے پر عمران خان کی نااہلی کی درخواست میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق سے اختلاف کرتے ہوئے کیس کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے فیصلہ جاری کیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1718981629811573204
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6moshsksjjjjccs.png