
سندھ ہائیکورٹ سے اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرانسفر ہونے والے جسٹس خادم حسین سومرو نے پی ٹی آئی رہنماؤں جنید اکبر، رؤف حسن، ارباب اور دیگر کی عمران خان سے ملاقات کی درخواست ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کر دی۔ عدالت نے فیصلے میں واضح کیا کہ درخواست گزار جیل میں ملاقات کے لیے بنائے گئے طریقہ کار پر عمل نہیں کر رہے، اس لیے ان کی درخواست مسترد کی جاتی ہے۔
تحریری فیصلے میں جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی فہرست کے مطابق 10 مارچ کو آٹھ وکلاء نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی تھی، جن میں سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر گوہر، سلمان صفدر، نیاز اللہ نیازی، نعیم پنجھوتھہ، شعیب شاہین، ابو زر نیازی اور عذیر بھنڈاری شامل تھے۔ فیصلے میں مزید کہا گیا کہ یہ سیاسی رہنما پہلے ہی عمران خان سے ملاقات کر چکے ہیں، اس لیے مزید ملاقات کی ضرورت نہیں۔
جسٹس خادم حسین سومرو نے سلمان اکرم راجہ، شعیب شاہین، ابو زر نیازی سمیت دیگر وکلاء کے نام تحریری فیصلے میں درج کرتے ہوئے انہیں "سیاسی رہنما" قرار دیا اور کہا کہ یہ ملاقاتیں ہو چکی ہیں، اس لیے درخواست مسترد کی جاتی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1900874346299539941
درخواست گزاروں کا مؤقف تھا کہ عدالت کے حکم کے باوجود جمعرات کے روز سیاسی رہنماؤں کی ملاقات نہیں کروائی جا رہی۔ پی ٹی آئی کے وکیل نعیم پنجھوتھہ نے گزشتہ روز اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جنید اکبر، رؤف حسن، ارباب اور دیگر کی عمران خان سے ملاقات کے لیے دائر درخواست میں پیش ہوئے تھے۔ عدالت میں جیل حکام نے ملاقات کرنے والوں کی ایک فہرست فراہم کی، جس میں صرف وکلاء کے نام شامل تھے۔
https://twitter.com/x/status/1900821365319504327
ابوزرسلمان نیازی نے فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا یہ سراسر غلط ہے۔ جنید اکبر کی درخواست میں جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ میں نے 10 مارچ 2025 کو اڈیالہ میں کپتان سے ملاقات کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج نے اسی بیان کو درست مانتے ہوئے درخواست خارج کر دی۔ یہ بالکل جھوٹ اور غلط ہے۔ میں نے مارچ کے مہینے میں خان صاحب سے کوئی ملاقات نہیں کی۔
https://twitter.com/x/status/1900865084248780957
نعیم پنجھوتھہ کے مطابق، انہوں نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ گزشتہ چھ ماہ میں صرف ایک بار سیاسی رہنماؤں کو ملاقات کی اجازت دی گئی ہے، حالانکہ عدالت کے حکم کے مطابق جمعرات کا دن ملاقات کے لیے مختص ہے، مگر جیل حکام عمران خان کی دی گئی فہرست کے مطابق ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کو پینڈنگ رکھا جائے اور حکم دیا جائے کہ ملاقات کا دن ہونے کے باوجود ملاقات کروائی جائے، مگر عدالت نے درخواست مسترد کر دی۔
https://twitter.com/x/status/1900368319942992102
نعیم پنجوتھا کے مطابق "یہی ملک میں انصاف کا نظام ہے کہ جسٹس خادم سومرو نے کہا کہ میں آرڈر کروں گا، مگر نہ آرڈر ملا اور نہ ہی ملاقات کروائی گئی، جمعرات کا دن بھی گزر گیا۔"
https://twitter.com/x/status/1900883410903855489
- Featured Thumbs
- https://insaf.pk/sites/default/files/ik%20portrait.jpeg
Last edited by a moderator: