جج کا ٹرانفسر، اعظم سواتی کی درخواست پر سماعت ملتوی

azam-sawati%20judge%20rt%20cs.jpg


پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف اداروں کیلیے متنازعہ ٹویٹ اور تقریر پر ملک بھر میں مقدمات درج ہیں،متنازع ٹوئٹ کیس میں اعظم سواتی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت بغیر کارروائی 12 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

اسپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے کیس کی سماعت کی، اعظم سواتی کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے،دوران سماعت جج راجہ آصف محمود نے ریمارکس دیئے کہ میری دوسری عدالت ٹرانسفر کا نوٹیفیکیشن ہونے والا ہے، نئے تعینات ہونے والے جج صاحب یہ کیس سنیں گے، اگر ٹرانسفر کا نوٹیفیکیشن نہ ہوا تو پھر آپکی درخواست سن لیں گے۔

اعظم سواتی اس وقت پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر بلوچستان پولیس کی حراست میں ہیں۔ اسلام آباد میں درج مقدمے میں عدالت نے اعظم سواتی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا تھا۔

سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی کی جان سے والد کے خلاف درج مقدمات کالعدم قرار دینے اور پولیس کو مزید کارروائی سے روکنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔
 

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Khote kay bachay abe transfer to nae huwa na, ajj to case sun sakta tha oor faisla be day sakta tha.
Yeh keya bat huwe ager 12 tk transfer na huwa tu pher case sun lon ga??
Meryam Nawaz sahee khte ha. Yeh jo dhesht gardi ha ess kay pechay wardi ha.
 
Last edited:

Cape Kahloon

Chief Minister (5k+ posts)
Blawal nay Lahore main Generals ko dangerous daffer kaha tha uss per to koe muqadma nae bana.
Nazeer Tarar nay be Fujj kay khelaf naraay lagay thay ussay tu wazeer qanoon bana deya.
Leya Fujj in sey darte ha ya Blawal Generals ko blackmail kerta ha. Kuch tu ha jess ke wajha sey Generals Blawal oor Meryam ko kuch nae khatay.