
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی ویمن پراسیکیوٹر کراچی سپیشل عدالت کے جج کے سخت سوالوں کا جواب دیتے ہوئے عدالت میں بے ہوش ہو کر گر گئیں۔
ذرائع کے مطابق کراچی کی سپیشل (کسٹم اینڈ اینٹی سمگلنگ) عدالت میں ایک کیس کی سماعت کے دوران جج کے سخت سوالوں کا جواب دیتے ہوئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی ویمن پراسیکیوٹر بے ہوش کر گر گئیں جنہیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد دی گئی۔
ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت کے دوران سپیشل عدالت کے جج نے ایف آئی اے کی ویمن پراسیکیوٹر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سوال پوچھا کہ ایف آئی اے حکام عدالت میں کیوں پیش نہیں ہوئے؟ ویمن پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ جب ہمیں اس حوالے سے آگاہ ہی نہیں کیا گیا تو عدالت میں پیش کیسے ہوتے؟
عدالت نے اس پر استفسار کیا کہ آپ پراسیکیوٹر کیسے بن گئی ہیں؟ جس پر ویمن پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرنے کے بعد میرٹ پر بطور ویمن پراسیکیوٹر بھرتی ہوئی ہوں۔ عدالتی عملے کا کہنا تھا کہ جج کے سخت لہجے میں بات کرنے کی وجہ سے ویمن پراسیکیوٹر کمرہ عدالت میں بے ہوش ہو کر گر گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمن پراسیکیوٹر کو گرنے کی وجہ سے سر اور کمر پر چوٹ آئی جس پر فوری طور پر ڈاکٹر بلایا گیا اور انہیں ابتدائی طبی امداد دی گئی۔ واقعے کے بعد جج سپیشل کورٹ کمرہ عدالت سے اٹھ کر اپنے چیمبر میں گلے گئے جبکہ ویمن پراسیکیوٹر کو جج کے عملے کے کمرے میں بٹھا دیا گیا جہاں پر طبیعت بہتر ہونے پر ان کے آفس روانہ کر دیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13ffiaiaibyproscuter.png
Last edited by a moderator: