جدہ میں قونصلیٹ کیلئے نئی عمارت کی تعمیر، متانزع ٹھیکے پر انکوائری کاآغاز

10jaddahbullscam.png


پاکستان جدہ قونصلیٹ کی عمارت کی تعمیر کے ڈھائی ارب روپے کے ٹھیکے کے معاملے پر تنازعہ پیدا ہونے کے بعد وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب قونصلیٹ کی تعمیر کے لیے ٹینڈر میں شامل فرموں میں سے کم بولی دینے والی ایک فرم نے ٹھیکے میں بے ضابطگیوں کا الزام لگایا۔

پاکستانی مشن نے عمارت کی تعمیر کے لیے چھ فرموں کی بولی کے بعد دو فرموں کے نام وزارت خارجہ کو حتمی منظوری کے لیے ارسال کیے تھے۔ تاہم، کم بولی دینے والی فرم کی جانب سے ٹھیکے کے عمل پر اعتراضات سامنے آئے، جس کے بعد یہ تنازعہ شدت اختیار کر گیا۔

https://twitter.com/x/status/1874467664011092024
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تصدیق کی کہ اس معاملے کی جامع تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ بنیادی طور پر بولی میں حصہ لینے والی پارٹیوں کے درمیان تھا، اور اس کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے انکوائری کا آغاز کیا گیا ہے۔

جدہ میں پاکستانی مشن کی اپنی عمارت کی تعمیر کے حوالے سے سعودی حکام کی جانب سے بھی زور دیا گیا ہے کہ جلد از جلد کام کا آغاز کیا جائے۔ اس ضمن میں ٹینڈر کا عمل مکمل ہو چکا ہے، لیکن ٹھیکے کے معاملے میں پیدا ہونے والے اختلافات کی وجہ سے کام کی پیش رفت میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت اس معاملے میں مکمل شفافیت کو یقینی بنائے گی اور کسی قسم کی بدعنوانی یا بے ضابطگی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ انکوائری کے نتائج کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

1-654x1024.jpeg


1-654x1024.jpeg
 

Back
Top