جرائم پیشہ افراد کا ایف آئی اے اہلکاروں پر تشدد،ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

11fiaiiateammtashusudh.png

جرائم پیشہ افراد کا فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ملتان کے اہلکاروں کو یرغمال بنا کا تشدد کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ملتان کی ٹیم نے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں کے علاقے اوڈکالونی میں غیرقانونی سرگرمیوں کی اطلاع ملنے کے بعد چھاپا مارا تو ملزمان نے ان پر دھاوا بول دیا۔

ملزمان نے ایف آئی اے اہلکاروں پر ڈیرے پر لے جا کر یرغمال بنانے کے بعد بیہمانہ تشدد کیا اور ان کی گاڑی کو توڑ پھوڑ کر کے نقصان پہنچایا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے ملتان کے 3 اہلکاروں پر مشتمل ٹیم نے غیرقانونی سرگرمیوں کی اطلاع ملنے پر ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مارا تھا۔ ملزمان نے ایف آئی اے اہلکاروں کو ڈیرے پر لے گئے اور کئی گھنٹوں تک یرغمال بنا کر تشدد کرتے رہے، بعدازاں ایف آئی اے ٹیم کو پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بازیاب کروایا۔

https://twitter.com/x/status/1770137365119418725
پولیس نے زخمی اہلکاروں کو ملزمان کے قبضے سے بازیاب کروانے کے بعد نشتر ہسپتال منتقل کروا دیا ہے جہاں ان کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے ملتان خالد انیس نے اہلکاروں پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے یقین دہانی کروائی ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کروایا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1770135052828971146
واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایف آئی اے اہلکاروں پر تشدد کیا جا رہا ہے۔ احمد حسن بوبک نامی سوشل میڈیا صارف نے ویڈیوز پر ردعمل میں لکھا: میاں چنوں موسی ورک کے قریب ایف آئی اے کا مبینہ چھاپہ، اوڈ برادرری جن کی ہم پکھی واس کے نام سے پکار کر تضحیک کرتے ہیں یہ برادری میاں چنوں میں کروڑوں اربوں پتی ہے ایف آئی اے نے ملزم خالد جو کہ مبینہ طور پر ہیکر بتایا جاتا ہے اس کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا تھا۔

https://twitter.com/x/status/1770085285990162564
اہلکاروں نے چادر چار دیواری کو پھلانگتے ہوئے خالد کو کروڑوں کی جعلسازی کے الزام میں گرفتار کر لیا، ایف آئی اے کی ٹیم مبینہ ملزم خالد کو لے کر روانہ ہوئی تو اوڈھ برادری مشتعل ہو کر پیچھے لگ گئی۔ اوڈوں نے ایف آئی اے کی ٹیم کو ملتان روڈ پر دھر لیا اور انکی گاڑی کو بھی توڑ پھوڑ دیا، گاڑی میں موجود تین مبینہ ایف آئی اے اہلکاروں کو اغوا کرلیا اور نامعلوم مقام پر لے گئے اور وہاں ان کو باندھ دیا اور تشدد کا نشانہ بنایا ایک اہلکار کی حالت نازک ہے!

https://twitter.com/x/status/1770106632942260493
 

JusticeLover

Minister (2k+ posts)
آیف ایی اے خود جرایم پیشہ رشوت خور دلے ھیں ، بہت اچھا ھوا ھر پاکستانی کو گھر اسلحہ رکھنا چاھیے جب کوؑی بدمعاش ادارہ یا اسکے سفارشی رشوت خور دلے غیر قانونی حرکت کریں موقع پر مار دیں ، تب ھی ٹھیک ھوں گے ، عدالتیں تو ویسے بکی ھویی ھیں انکے سہارے نا رھنا۔
 

khan_11

Chief Minister (5k+ posts)
ایف آئی اے والے لائسنس یافتہ بدمعاش ہوتے ہیں جتنی انت اور ظلم پاکستانی عوام کیساتھ یہ کرتے ہیں یہ اس کے مقابلے میں کچھ نہں ایسا ان سارے خ ن ز ی ر و ں کیساتھ ہونا چاہیئے بلکہ ان کے سودوں کیساتھ پتھر باندھ کر ویڈیوز بنا کر ڈارک ویب سائیٹس پر ڈالنی چاہیئے