
تحریک انصاف کے ایم این اے اکرم چیمہ اور جسٹس قاضی فائز عیسی کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔اکرم چیمہ گرفتار
نجی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فاِز عیسی اور پی ٹی آئی ایم این اے قومی اسمبلی اکرم چیمہ کے مابین تلخ کلامی ہوئی اور بڑھتے بڑھتے گالم گلوچ تک پہنچ گئی۔
نجی چینل نے دعویٰ کیا کہ کشمیریوں سے یوم یکجہتی کرتے ہوئے یوم سیاہ کی ریلی کے موقع پر رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اسکواڈ میں رکاوٹ ڈالی اور غصے میں مغلظات بھی بکیں، جس پر دونوں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، تاہم جسٹس فائز عیسیٰ وہاں سے چلے گئے اور پولیس کو شکایات کر دی۔
جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے اکرم چیمہ کو گرفتار کرکے گاڑی بھی قبضے میں لے لی ہے، نجی خبر رساں ادارے کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ رکن قومی اسمبلی کے زیر استعمال گاڑی بھی نان کسٹم ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی کے کسٹم سے متعلق ابھی تحقیقات جاری ہیں۔
صحافی عدیل راجہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ جسٹس قاضی فائز عیسی اور تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ کے مابین جھگڑا ہوا، جو کہ تلخ کلامی سے شروع ہوا اور پھر دونوں جانب سے گالم گلوچ تک کی گئی جس پر جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پی ٹی آئی ایم این اے کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔
https://twitter.com/x/status/1453245741984530435
مزید اپڈیٹس دیتے ہوئے عدیل راجہ نے بتایا کہ اکرم چیمہ کو رہا کردیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1453247744454320131
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/akram-cheema-qazi-faez.jpg