جعفر ایکسپریس'سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے'، سلامتی کونسل

1742015972388.png


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان میں جعفرایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ سلامتی کونسل نے کہا کہ تمام ریاستوں کو دہشت گردی کے خلاف اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہئیں۔


سلامتی کونسل نے اس بات کا ذکر بھی کیا کہ بی ایل اے کے مجید بریگیڈ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس نے دہشت گردی کو عالمی امن و سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ قرار دیا اور پاکستان کے ساتھ فعال تعاون پر زور دیا۔


اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھی جعفرایکسپریس پر حملے کی مذمت کی ہے۔ او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہٰ نے دہشت گردی کی ہر قسم کو مسترد کرتے ہوئے حکومت پاکستان اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور حملے میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
 
Last edited by a moderator:

Back
Top