بلوچستان میں دہشت گردوں کی جانب سے جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد ملک دشمن سوشل میڈیا اکاؤنٹس گمراہ کن، جھوٹا اور جعلی پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔ یہ عناصر عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کے لیے آرٹیفشل انٹیلی جنس (اے آئی) ویڈیوز، پرانی تصاویر، فیک واٹس ایپ پیغامات اور جھوٹے پوسٹرز کا سہارا لے رہے ہیں۔
دہشت گردوں نے ڈھاڈر کے مقام پر جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا اور معصوم شہریوں کو یرغمال بنا لیا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ دہشت گردوں نے عام شہریوں کو ٹارگٹ کرتے ہوئے انسانی جانوں کو نشانہ بنایا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، اس حملے میں ملوث دہشت گرد افغانستان میں موجود اپنے ماسٹر مائنڈ سے رابطے میں ہیں۔
سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کا گھیراؤ کر لیا ہے، تاہم دہشت گردوں کی جانب سے خواتین اور بچوں کو انسانی ڈھال بنانے اور علاقے کی پیچیدہ جغرافیائی صورتحال کی وجہ سے آپریشن انتہائی احتیاط کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق، دشمن عناصر سوشل میڈیا پر جعلی معلومات پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا بھی پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا میں ملوث ہے اور بیرون ملک موجود خود ساختہ بھگوڑے بلوچ رہنماؤں کے تجزیے نشر کرکے حالات کو مزید خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی جھوٹی خبروں پر یقین کرنے کے بجائے مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں۔
https://twitter.com/x/status/1899749098565116084 https://twitter.com/x/status/1899733736461152457 https://twitter.com/x/status/1899854373553131790 https://twitter.com/x/status/1899913634031297005
Last edited by a moderator: