
جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں ملوث اومنی گروپ کے سربراہ خواجہ انور مجید کو "ہلال امتیاز" سے نوازنے کا اعلان
حکومت نے اومنی گروپ کے سربراہ خواجہ انور مجید کو پاکستان کے دوسرے بڑے سول اعزاز"ہلال امتیاز" سے نوازنے کا اعلان کردیا ہے، انور مجید جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل کی وجہ سے مشہور ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے قریبی دوست ، جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل کے شہرت یافتہ ، سندھ میں شوگر ملوں کے مالک اور اومنی گروپ کے سربراہ خواجہ انور مجید کو "ہلال امتیاز " سے نوازنے کا اعلان کیا ہے، اس فیصلے پر سوشل میڈیا پر صحافیوں کیجانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1823652750732783645
صحافی زبیر علی خان نے کہا کہ اگر زرداری صاحب کے اس وقت کے ملٹری سیکرٹری جن کے اکاونٹس میں فنڈز منتقل ہوتے تھے انہیں عرب امارات میں سفیر لگایا جاسکتا ہے تو انور مجید کو یہ اعزاز بھی دیاجاسکتا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1823657715333251138
صحافی عبید بھٹی نے کہا کہ عزیر بلوچ اور راؤ انوار کو ہلال امتیاز سے محروم رکھنے پر آصف علی زرداری کو اللہ پوچھے گا۔
https://twitter.com/x/status/1823739043881877604
سعید بلوچ نے کہا کہ اتنی کرپشن اور منی لانڈرنگ کرنے کے باوجود بچ جانے پر ہلال امتیاز دینا بنتا ہے، موصول کرپشن و منی لانڈرنگ میں امتیازی مقام رکھتے ہیں، ایک کردار سابق جرنل کو سفیر لگادیا اور دوسرے کو بڑا ایوارڈ دے رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1823664549502885916
فیض محمود نے کہا کہ جب جعلی اکاؤنٹس کیس چل رہا تھا تو یہ صاحب پورا ٹرائل اسپتال میں رہے، آج اس شخص کو ہلال امتیاز دینا سمجھ سے بالاتر ہے، انہوں نے ملک کی کیا خدمت کی ہے؟
https://twitter.com/x/status/1823707842052022602
نادیہ مرزا نے کہا کہ یہ قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1823654098438124009
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/hilah11i12322.jpg