جعلی کاغذات سے زمین اپنے نام کروانے ،کروڑوں کے کرپشن اسکینڈل میں بڑی پیشرفت

NAB-cp-ar.jpg


قومی احتساب بیورو(نیب) نے 250 کنال اراضی کی غیر قانونی طور پر منتقلی کے کیس میں مفرور مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان نیب کے مطابق 250 کنال اراضی کی غیر قانونی منتقل کے کیس میں 1 ارب37 کروڑ روپے کرپشن اسکینڈل میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، نیب نے کیس میں مفرور مرکزی ملزم ذاکر حسین کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کو کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

ترجمان نیب کے مطابق ملزم نے اراضی اپنے اور دیگر بے نامی داروں کے نام منتقل کرنے کیلئے محکمہ مال کے ملازمین کی ملی بھگت سے جعلی کاغذات تیار کیے، عام شہریوں کی ملکیت سینکڑوں کنال اراضی ایک مشہور ہاؤسنگ سوسائٹی کے ساتھ ملحقہ تھی جسے ملزم جعل سازی سے منتقل کرواتا رہا۔

نیب کے مطابق ملزم نے منتقل کی گئی اراضی میں سے 170 کنال بعد میں فروخت کی، جبکہ 80 کنال اراضی تاحال ملزم کے اپنے نام پر ہی ہے۔​