جمائما کا اپنی فلم کے خصوصی شو کی آمدنی سیلاب متاثرین کو دینے کا اعلان

10jemaimagselanafilm.jpg

جمائما گولڈ سمتھ نے’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کے خصوصی شو کی آمدنی پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی سابقہ بیوی جمائما گولڈ سمتھ نے اپنی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کے خصوصی شو کا اہتمام کر رہی ہیں جسے صرف 20 افراد دیکھ سکیں گے۔ انہوں نے فلم کے اس شو کی آمدنی پاکستان میں شدید بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کو دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

جمائما گولڈ سمتھ کا کہنا تھا کہ ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کی ریلیز سے پہلے اس خصوصی شو کا مقصد پاکستان بھر کے سیلاب زدگان کی امداد ہے۔ فلم کی خصوصی سکریننگ کے موقع پر سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بھتیجی فاطمہ بھٹو جمائمہ گولڈسمتھ کے ساتھ ہوں گی۔

https://twitter.com/x/status/1565298855347896323
اس بات کا اعلان انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کیا، انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ: پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے ہم اپنی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ کی خصوصی سکریننگ کی 20 لوگوں کے لیے نیلامی کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی نے بھی عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ کی فلم ’وٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اٹ‘ میں کام کیا ہے۔ جمائما نے فلم واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ کے سیٹ سے سجل علی کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شیئرکی تھیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

فلم جمائما گولڈسمتھ کے پروڈکشن ہائوس انسٹنٹ پروڈکشنزکے تحت بطور پروڈیوسران کی پہلی فلم ہے۔فلم 27 جنوری 2023 ء کو برطانیہ کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی جبکہ دنیا بھر میں فلم کی ریلیز کی تاریخوں کا اعلان جلد ہونے کا امکان ہے۔
 
Last edited:

mughals

Chief Minister (5k+ posts)
haan apnay paisay koi naheen nikaalta ghareeb kay liye. typical banker mentality