
جناح ہاؤس حملہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نا ہونے پر عمران خان کو گرفتار کیے جانے کاامکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق 9 مئی کو جناح ہاؤس پر حملہ، جلاؤ گھیراؤ اور پرتشدد واقعات کی تحقیقات کیلئے قائم کردہ جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور دیگر 3 ملزمان کو آج شام کو پیش ہونے کیلئے سمن جاری کیےتھے، جے آئی ٹی نے ایس پی سول لائنز اور ایس پی ماڈل ٹاؤن کو سمن پر عمل درآمد کروانے اور پانچ ملزمان کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایات بھی جاری کی تھیں۔
پولیس کے مطابق عمران خان، بشریٰ بی بی، حما د اظہر، مراد سعید اور حسان خان نیازی کی پیشی کے موقع پر انویسٹی گیشن ہیڈکوارٹرز کے اندر اور باہر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، اس موقع پر بھاری نفری بھی تعینات کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان اور دیگر ملزمان مقررہ وقت تک جے آئی ٹی کےسامنے پیش نا ہوئے تو انہیں گرفتار کرکے پیش کیے جانے کا بھی امکان ہے، انسداد دہشت گردی کی عدالت عمران خان کے خلاف پہلے ہی دو مقدمات میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرچکی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14imranakhaharerrejit.jpg