
پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واوڈا نے کہا جنرل فیض بے غیرتوں میں شامل ہیں انہیں کڑی سزا دی جائے,میڈیا سے گفتگو میں اس سوال پر فوج کا ایک طبقہ بڑا عمران خان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا جو بھی ان کے ساتھ کھڑا ہے ۔وہ بے غیرتوں میں شامل ہے، جنرل فیض بھی بے غیرتوں میں شامل ہیں۔اسے بھی سخت سزا ہونی چاہیے
فیصل واوڈا نے کہ پہلے ہی خبردار کردیا تھا کہ کچھ گٹرکے کیڑے اور سانپ سامنے آئیں گے اور وہ وکٹ کے دونوں جانب کھیلیں گے، مگر اب آدھا تیترآدھا بٹیر نہیں چلے گا، فوج کے ساتھ ہیں تو کھل کر کھڑے ہوں,جن نوجوانوں کی ذہن سازی کی گئی ان سے ہمدردی ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ 9 مئی کو جن نوجوانوں کو برین واش کرکے گمراہ کیا گیا ان سے ہمدردی کی جانی چاہیے لیکن گمراہ کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے، عبرت کا نشان بنادیا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1659070183917641728
تحریک انصاف کے سابق رہنما نے آرمی چیف سے اپیل کی کہ گمراہ کرنے والے اور آگ لگوانے والے آج مذمتیں کررہے ہیں، اسپتالوں کے چکر کاٹ رہے ہیں، نہ ان کے آنسو دیکھیں، نہ ان کے فرمائشی درد دیکھیں، یہ وہی لوگ ہیں جو دوسروں کی گرفتاریوں پر انہیں بیماری کے طعنے دیتے تھے۔
انہوں نے کہایہ عدلیہ بھی ہماری ہے فوج اور پولیس بھی ہماری ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں,تحریک انصاف بدقسمتی سے دوسری ایم کیو ایم بنتی جارہی ہے,آج یہ لوگ جیلوں سے پیغامات بھجوارہے ہیں اور سارا ملبہ دوسروں پر ڈال دیں گے۔
فیصل واوڈا نے یہ بھی کہا کہ کمر درد کا بہانہ کرکے اسپتال جاکر لیٹنے والے اب مذمت کررہے ہیں، کوئی معافی کا کہہ رہا ہے کوئی جیل سے مذاکرات کے پیغام دے رہا ہے۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ بند کمروں اور جیلوں سے پیغامات آرہے ہیں ،ان پر اعتماد نہ کریں، اب سانپ بھی پیغام بھجوارہے ہیں، آنے والے دنوں میں ان کے نام بھی بتاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ کہتا رہا کہ گمراہ نہ ہوں آگ نہ لگائیں، آپ کا کوئی والی وارث بھی نہ ہوگا، کسی کے کہنے پر جلاؤ گھیراؤ قتل و غارت میں ملوث نہ ہوں۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ اب فیصلہ کن وقت آچکا ہے کہ سیاست بچانی ہے یا ملک کے لیے کھڑا ہونا ہے۔ سیاست، سیاسی جماعت سب پر لعنت بھیجیں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جو حال آپ نے پولیس کا کیا یہ ایسی نہیں تھی ان کے ساتھ کھڑے ہوں، عدلیہ کو مضبوط کریں، وکلا آگے بڑھیں اب ملک بچانے کا وقت ہے۔
پی ٹی آئی کے سابقہ رہنما نے کہا کہ اپنی کرپشن چھپانے کےلیے بچوں کو گمراہ کروں، ایسی سیاست پر لعنت بھیجتا ہوں، میں نے جو 6 ماہ پہلے بات کی تھی ایک ایک بات ثابت ہورہی ہے, ان لوگوں کا ٹرائل کرنا چاہیے۔ گزارش ہے آرمی ایکٹ کے تحت سزا دیں انصاف ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بچانے کے لیے کسی بھی حد تک جانا پڑا میں جاؤں گا، میری جتنی فائلیں ہیں کھول سکتے ہیں تو کھول لیں, یہ پہلے فیز میں مذمت پھر لاتعلقی کریں گے اور نکل جائیں گے اور ملبہ ایک دوسرے پر ڈالیں گے، ان لوگوں نے اقتدار میں مال بنایا اور اس کو بچانے میں لگے ہوئے ہیں۔