جنرل فیض حمید سے متعلق دعویٰ کرنے پر ثناء بچہ کا مذاق بن گیا

san111.jpg

ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کی 3 سالہ مدت پوری ہونے کے بعد انکا ٹرانسفر کورکمانڈر پشاور کے طور پر کردیا گیا ہے جبکہ انکی جگہ نئے ڈی جی آئی ایس آئی کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

جنرل فیض حمید کے تبادلے کے بعد ن لیگی کارکنوں اور حامی صحافیوں نے یہ تاثر دینا شروع کردیا کہ جنرل فیض حمید کو مریم نواز کے الزامات کی وجہ سے عہدے سے ہٹاکر کورکمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ ان میں ثناء بچہ بھی پیش پیش تھیں

مریم نواز نے جنرل فیض حمید پر الزام لگایا تھا کہ ان کی سزا کے پیچھے انکا ہاتھ ہے، انہوں نے ججوں پر دباؤ ڈالا تھا کہ مریم نواز اور نوازشریف کو 2 سال تک باہر نہ آنے دیا جائے۔

جنرل فیض حمید کے تبادلے پر ثناء بچہ نے تبصرہ کیا کہ غیر متوقع ٹائمنگ: مریم نواز کی گرج چمک والی پریس کانفرنس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا پشاور کور میں تبادلہ کردیا گیا

https://twitter.com/x/status/1445690099664973829

ثناء بچہ کی اس ٹویٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے ثناء بچہ کا خوب مذاق اڑایا اور خالی دماغ سے عاری خاتون قرار دیدیا، کسی نے کہا کہ عقل نہ ہو تو موجاں ای موجاں۔۔ کسی نے ثناء بچہ کی صحافتی اہلیت پر سوال اٹھائے، کسی نے اسے مریم نواز کی چاپلوسی قرار دیا تو کسی نے سوچ سمجھ کر ٹویٹ کرنے کا مشورہ دیا

طارق متین کے ثناء بچہ کو دئیے گئے دلچسپ جواب پر صحافی خاورگھمن نے جگہ چھوڑ کرلکھا کہ ".........نہ ہوئے تے موجاں ہی موجاں"

https://twitter.com/x/status/1445691942260523020
حسان خان کا کہنا تھا کہ کل کو اس پریس کانفرنس کے نتیجے میں بننے والا کور کمانڈر آرمی چیف بن گیا تو مٹھائیاں اگلنی پڑیں گی

https://twitter.com/x/status/1445696534809485316
ماہ نور کا کہنا تھا کہ گیارہ جماعتیں مل کر عمران خان کی حکومت نہیں گرا سکی لیکن مریم نواز کی پریس کانفرنس نے ڈی جی آئی ایس آئی کا ٹرانسفر کروا دیا۔

https://twitter.com/x/status/1445695220310437898
بلڈی سویلین کا کہنا تھا کہ یہ خاتون کیا کبھی صحافی، رپوٹر یا اینکر رہ چُکی ہے؟، انکا کہنے کا مطلب ہے یہاں مریم کی پریس کانفرنس ہوئی وھاں “جنرل فیض” کہ حوالے سے ایمرجنسی میٹنگ ہوئی،انکو کور کمانڈر پشاور لگا دیا، مطلب حد ہوتی ہے بچپنے کی بھی انہوں نے فوج کو بھی اپنی سیاسی لیڈر “مجرم نواز” کی پارٹی سمجھا ہے

https://twitter.com/x/status/1445694112095563790
انیس کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کی ساری کوششیں ناکام جنرل فیض حمید کور کمانڈر پشاور بنا دئے گئے اگلے آرمی چیف بننے کا رستہ کھل گیا روک سکو تو روک لو

https://twitter.com/x/status/1445695754991849486
سفینہ خان کا کہنا تھا کہ یار یہ کون لوگ ہیں ؟ جرنل فیض حمید اپنی آئی ایس آئی کی تین سال کی مدت پوری کر لی ہے بجائے اس کے رئٹائرڈ ہوتے وہ کور کمانڈر پشاور تعینات ہو گئے ہیں یہ ناکامی نہی کامیابی ہوتی ہے باجی اب یہ آگے پروموٹ ہو کر آرمی چیف بننے کی ریس میں بھی شامل ہو گئے ہیں

https://twitter.com/x/status/1445693606837121035
دیگر سوشل میڈیا صارفین اور صھافیوں نے بھی ثناء بچہ کا خوب مذاق اڑایا

https://twitter.com/x/status/1445696698521505804
https://twitter.com/x/status/1445693659454734337
https://twitter.com/x/status/1445697011735425029
https://twitter.com/x/status/1445696210619170821
https://twitter.com/x/status/1445695604886212608
https://twitter.com/x/status/1445695187628429313
https://twitter.com/x/status/1445694866403381249