جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے آئینی ترمیمی بل اسپیکر قومی اسمبلی کو پیش

13qureshisouthpunjabbill.jpg

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کیلئے آئینی ترمیمی بل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پیش کر دیا ، پیر کو منعقد ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں بل شامل کئے جانے کی درخواست بھی کردی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لئے آئینی ترمیمی بل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو پیش کردیا گیا، بل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پیش کیا، اس موقع پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی موجود تھے۔


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسپیکر قومی اسمبلی کو درخواست کی ہے کہ اس بل کو28 مارچ کو منعقد ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کیا جائے، جس کو منظور کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بل کو اجلاس کے ایجنڈے میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ کا قیام پاکستان تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے، وزیر اعظم عمران خان نے میلسی کے عوامی رابطہ جلسے میں جنوبی پنجاب آئینی ترمیمی بل پارلیمنٹ میں لانے کا اعلان کیا، وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر میں نے آئینی ترمیمی بل، وزارت قانون کی منظوری کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی کی خدمت میں پیش کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف نے جنوبی پنجاب کی عوام سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کر دیا ہے۔
 

Meme

Minister (2k+ posts)
یہ ممکنہ طور پر ترپ کے پتوں میں سے ایک بڑا پتہ ہوسکتا ہے۔ اس بل سے حکومت اک طرف جنوبی صوبہ محاز والے گروپ کو رام کرنا چاہ رہی ہے۔ ممکن ہے حکومت اس سلسلے میں جلد کوئی کارروائی عمل میں لائے۔ وسیب سے تعلق رکھنے والے احمد دیہڑ کی واپسی یقیناً اسی سلسلے کی ایک کڑی ہو گی۔
 
Last edited: