جنوری میں 63 ہزار افراد نوکری کیلئے ملک سے باہر گئے: مزمل اسلم

1740654495718.png


مشیرِ خزانہ خیبر پختونخوا، مزمل اسلم نے کہا ہے کہ جنوری کے مہینے میں 63 ہزار افراد نوکری کے لیے ملک سے باہر گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم اور وزراء بیروزگاری کے خاتمے کی مبارک باد دینے میں تھکتے نہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ پڑھے لکھے اور تربیت یافتہ افراد ملک چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ کیا ایسی حالت میں ترقی ممکن ہے؟ مزمل اسلم نے یہ بھی بتایا کہ شہباز شریف کی حکومت میں ملک سے 20 لاکھ لوگ ہجرت کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ترسیلاتِ زر میں اضافہ ملک کی ترقی کی نشانی نہیں، بلکہ یہ پستی کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Back
Top