
جنوری کے مہینے میں اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جنوری کے مہینے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے مجموعی طور پر ایک ارب 89 کروڑ 49 لاکھ ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائیں، ترسیلات میں ریکارڈ کی گئی کمی سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر رہی، سالانہ بنیادوں پر اوور سیزکی بھیجی گئی ترسیلات میں زر میں 13اعشاریہ14 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔
ماہانہ بنیادوں پر اوور سیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات میں بھی9 اعشاریہ 99 فیصد کمی ہوئی۔
https://twitter.com/x/status/1625082917482336258
رواں مالی سال کے دوران بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جولائی تا جنوری مجموعی طور پر16 ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائی گئیں، گزشتہ مالی سال کے مقابلے اس عرصے میں اوور سیز پاکستانیوں نے17 ارب98 کروڑ70 لاکھ ڈالر کی ترسیلات بھجوائیں تھیں، رواں سال جولائی تا جنوری ترسیلات زر میں 11 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5remtttancedown.jpg