News_Icon
Chief Minister (5k+ posts)
https://twitter.com/x/status/1693616050682614039
مسئلہ یہ ہے کہ جن کو تم نشانِ عبرت بنا رہے تھے دنیا ان کی جہد پر رشک کر رہی ہے۔ جن کی بے بسی نے تمہاری طاقت کو دوام دینا تھا ان کی شکستہ پائی تمہارے زوال کی گواہی دے رہی ہے۔ جن جسموں کی زبوں حالی کو تم نے اپنی فتح کی علامت دکھانا تھا قوم ان کی خستگی کو اپنی نسلوں کے لیے احسان لکھ رہی ہے۔
آج یہ بچھڑے چہرے، ہمارے اجڑے گھر، ہماری بے سروسامان مائیں ملت سے وفاداری کے اس باب میں رقم ہورہی ہیں جہاں تمہارے نام لکھے جانے تھے۔
پاکستان کی 24 کروڑ عوام جانتی ہے انہوں نے اپنے بچوں کو کوئی ان دیکھی الف لیلی نہیں جواں مردی اور راست بازی کی وہ داستانیں سنانی ہیں جو ان کی آنکھوں کے سامنے رقم ہورہی ہیں۔
ہاں دلوں میں البتہ یہ خلش رہ جانی ہے کہ ہمارے بچپن کی کہانیوں کے ہیرو ہمارے بچوں کی کہانی میں ولن بن گئے۔
ہم جو بے نام ونشاں آخری صفوں کے سپاہی تھے، ہمیں امر کرنے کا شکریہ۔ کاش اس سفر میں تم ہم نوا ہوتے۔

- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/gwWHVjM/4.jpg