
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہےکہ گرجا گھروں پر کوئی حملہ کرے تو مسلمانوں پر فرض ہےکہ جہاد کریں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جڑاوالہ میں عیسیٰ نگری کا دورہ کیا اور متاثرین سے ملاقات کی جب کہ انہوں نے مختلف گھروں کا بھی معائنہ کیا۔
اس موقع پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے متاثرین کی نقد مالی امداد کی اور ان کی اہلیہ نے متاثرین میں راشن تقسیم کیا۔
https://twitter.com/x/status/1692848174195773646
اس موقع پر وہ پولیس افسران کی سرزنش کرتے بھی نظر آئے ۔ اس موقع پر انہوں نے پولیس افسران سے سوال کیا کہ کیا تحصیل کے سب سے بڑے پولیس آفیسر کا بیان ریکارڈ کیا ہے؟ ایس پی کو شامل تفتیش کیوں نہیں کیا گیا ؟آپ کےخیال میں درست تفتیش ہو رہی ہے؟ کیا پولیس والے خود سے کہیں گے کہ ہم غفلت میں تھے؟
قاضی فائز عیسیٰ کے اس دورے نہ صرف انکے مخالف بلکہ حامیوں نے بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے شوبازی قرار دیدیا
ثاقب بشیر نے تبصرہ کیا کہ پہلے میں نے سوچا شاید کوئی عدالتی کاروائی چل رہی پولیس والا عدالت کے سامنے کھڑا جج کی سرزنش سن رہا ہے پھر پتہ چلا نہیں یہ جڑانوالہ موقع پر جس طرح IG یا کوئی سیاستدان پولیس والوں کو سرزنش کرتا ہے نامزد چیف جسٹس نے بھی وہی کام کیا ۔۔ بہرحال کہنا یہ تھا یہ کوئی اچھی شروعات نہیں
https://twitter.com/x/status/1692851239346667625
رحیق عباسی نے لکھا کہ یہ وہ ہی قاضی فائز عیسی صاحب ہیں جن کو جسٹس بندیال کے پاس سوموٹو اختیار پر اعتراض تھا؟ جنہوں نے اس پر درجنوں خط لکھے۔جسٹس بندیال تو آئینی اختیارات استعمال کرتے تھے۔ یہ صاحب کس اختیار کے تحت پولیس سے سوال جواب کر رہے ہیں۔۔ موقع پر کھڑے ہو کر ہدایات دے رہے ہیں؟؟منافقت کا عروج!
https://twitter.com/x/status/1692849987070140832
محمدعمیر نے لکھا کہ ایسے دوروں اور براہ راست انتظامی امور میں مداخلت کے باعث ثاقب نثار متنازعہ ہوئے،ایک جج کا کام نہیں ہے کہ تفتیش میں مداخلت کرے،عدالتوں کا کام نہیں ہے کہ وہ انتظامی امور یا تفتیش میں مداخلت کرے۔ابھی تو عہدہ نہیں ہے تو یہ حال ہے۔
https://twitter.com/x/status/1692863191037149346
عمران بھٹی نے کہا کہ یہ تو زاتی وزٹ تھا فائز عیسی صاحب کا
https://twitter.com/x/status/1692849617996841247
امتیاز گل نے تبصرہ کیا کہ کچھ بھی غیر معمولی نہیں۔ تمام طاقتور سمجھتے ہیں کہ وہ کچھ بھی کر سکتے ہیں، اپنی جاگیر میں کسی سے بھی کچھ بھی کہہ سکتے ہیں - وہ خود قانون ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1692854619389764005
بشارت راجہ نے لکھا کہ میں ہمیشہ کہتا اور لکھتا رہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو شہرت کی بھوک ہے کبھی کانسٹیبل بن کر گاڑیوں کا چالان کروانا اب جڑانوالہ واقعہ میں پولیس افسر کو بیچ چوراہے کھڑا کر کے سوال و جواب کر رہے ہیں ماضی میں جسٹس ثاقب نثار اور افتخار چوہدری بھی یہی کیا کرتے تھے
https://twitter.com/x/status/1692851249807585451
اسدآفریدی نے کہا کہ تقریباً 18 لاکھ تنخواہ، آسائشیں، عہدہ لیکن عدالت میں بیٹھنا سخت ناپسند۔ شعبدہ بازی کا وقت آیا تو اسلام آباد سے جڑانوالہ پہنچ گئے، جہاں واقع کے وقت مقامی پولیس اور انتظامیہ نہ پہنچ سکی۔
https://twitter.com/x/status/1692908557291696470
مطیع اللہ جان نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا
https://twitter.com/x/status/1692848047527698909
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/qazih1h11.jpg