
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اکثر انٹرویوز کے دوران جھوٹ بول دیتی ہیں۔
ہم نجی ٹی وی کے ڈرامے ’ہمسفر’ کے 10 سال مکمل ہونے پر ماہرہ نے ٹوئٹر پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا۔
اس دوران ایک صارف نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ کوئی بھی چیز جو آپ سب سے زیادہ ناپسند کرتے ہیں لیکن پھر بھی کرتی ہیں؟
ماہرہ خان نے کہا کہ میں جھوٹ بولنا پسند نہیں کرتی لیکن بعض اوقات، میں انٹرویوز میں جھوٹ بول دیتی ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1441449954430521352
اس سے قبل ماہرہ خان نے انسٹا گرام پر ہمسفر ڈرامے کا ایک نکاح کا سین شیئر کیا تھا، اور اپنے مداحوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا تھا،دس سال قبل بننے والے ڈرامے ہمسفر میں ماہرہ خان اور فواد خان کی جوڑی نے اداکاری کے جوہردکھاکر مداحوں کے دل جیت لئے اور آج تک مداح اس ڈرامے کو بھولے نہیں ہیں۔
ڈرامہ ہمسفر فرحت اشتیاق کے ناول پر مبنی تھا، ڈرامے کے ہدایت کار سرمد کھوسٹ تھے ،ڈرامے کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے پر مبنی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/4H1a8uN.jpg