
اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر قانون وصی ظفر کے بیٹے وقار وصی کو جہیز واپس نہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کی فیملی کورٹ میں وقار وصی کے خلاف جہیز واپس نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت سینئر سول جج قدرت اللہ نے کی ، دوران سماعت عدالت نے ملزم کو ایک سال قید کی سزا سنائی جس کے بعد پولیس نے وقار وصی کو کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ وقار وصی نے اگر ایک سال قید کے دوران عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کروادیا تو انہیں اسی وقت جیل سے رہا کردیا جائے گا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے طویل عرصہ گزر جانے کے بعد نہ ہی سامنا واپس کیا اور نہ ہی وہ عدالت میں سامان واپس نہ کرنے کا کوئی جواز پیش کرسکے۔
واضح رہے کہ 2 سال قبل 20 مارچ 2018 کو عدالت نے وقار وصی کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنی سابقہ بیوی کے زیورات واپس کرے،تاہم وقار وصی نے طویل عرصہ گزرنے کے باوجود عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیا اور زیورات سمیت سابقہ بیوی کا جہیز کا سامان واپس نہیں کیا۔
خیال رہے کہ سابق وقار وصی کے والد وصی ظفر نے پرویز مشرف کی کابینہ میں بطور وفاقی وزیر قانون فرائض سرانجام دیئے تھے، رواں برس ہی ان کا انتقال ہوا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/waqo121.jpg