جیل میں اے سی اتارنے پر نوازشریف کے گردے فیل ہو سکتے ہیں، شہبازشریف کا خط سوشل میڈیا پر وائرل
بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دی جانے والی سہولیات کو تفصیلات وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں: رپورٹ
سپریم کورٹ آف پاکستان میں وفاقی حکومت کی طرف سے نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی سے متعلق اضافے دستاویزات جمع کروا دی گئی ہیں جن میں انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کی تفصیلات ودیگر تمام معلومات درج ہیں۔ حکومتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کہ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں اے نہیں بلکہ روم کولر کی سہولت کے ساتھ ساتھ کتابیں، ٹی وی سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم کو جیل میں ان کی ڈیمانڈ پر ایک کچن اور ورزش کیلئے بائیک بھی فراہم کی گئی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں دی جانےو الی سہولیات کی تفصیلات منظرعام پر آنے کے بعد سے سوشل میڈیا ویب سائٹس پر طرح طرح کے تبصرے دیکھنے میں آرہے ہیں اور نوازشریف کو جیل میں ملنے والی سہولیات سے موازنہ بھی کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف 2019ء میں نوازشریف کیلئے اڈیالہ جیل میں اے سی کی سہولت برقرار رکھنے کے لیے وزیراعظم شہبازشریف کا چیف سیکرٹری کو لکھا گیا خط بھی منظرعام پر آگیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ جیل سے اے سی کی سہولت ختم ہونے پر نوازشریف کے گردے فیل ہو سکتے ہیں۔
انجینئر نوید نے میاں شہبازشریف کی طرف سے 25 جولائی 2019ء کو چیف سیکرٹری پنجاب کو لکھا گیا خط شیئر کرتے ہوئے لکھا: شہباز شریف نے بطور اپوزیشن لیڈر چیف سیکرٹری پنجاب کو خط لکھا تھا جب نواز شریف جیل تھا ! کمرے کا درجہ حرارت ٹھنڈا ہونا ضروری ہے ورنہ گردے بیماری کا شکار ہوجائیں گے ! اخے خان عیاشی والی قید میں ہے!
https://twitter.com/x/status/1798686545618313433
واضح رہے کہ شہبازشریف نے اپنے خط میں چیف سیکرٹری پنجاب کو لکھا تھا کہ نوازشریف کی جیل سے اے سی اتارنے کا حکومتی خط حکومتی میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی خلاف ورزی ہے۔ میڈیکل بورڈ کی سب سے پہلی سفارش یہی ہے کہ نوازشریف کو مناسب درجہ حرارت والے کمرے میں رکھا جائے، ایسا نہ کیا گیا تو ان کے گردے فیل ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے لکھا سیاسی انتقام کی خاطر کیا گیا یہ اقدام میرے قائد اور بھائی کی جان پر حملہ ہے جس سے نوازشریف کی صحت پر انتہائی مضر اثرات ہوں گے۔ تین دفعہ کے منتخب وزیراعظم کو سیاسی دبائو کے باعث ان کے قانونی وجائز حقوق سے محروم نہ کیا جائے، میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر ان کی روح کے مطابق عملدرآمد کیا جائے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/nawaz sahrif shehbaz imran kk.jpg