ساہیوال سے تعلق رکھنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستانی ہم شکل سلیم بگا کے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چرچے ہیں۔ سلیم بگا عام طور پر تو قلفیاں بیچتے ہیں مگر سردی کے موسم کی وجہ سے انکی قلفیاں کوئی نہیں خریدتا اس لئے انہوں نے کھیر لگانی شروع کردی ہے۔
کچھ روز قبل ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں سلیم بگا نے نومنتخب امریکی صدر کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ صاحب آپ الیکشن جیت چکے ہیں، اب یہاں تشریف لائیں اور میری کھیر کھائیں، آپ کو بہت مزہ آئے گا۔
https://twitter.com/x/status/1882345022877728967
ٹرمپ کے مشابہ سلیم بگا کے اس وقت سے بہت چرچے ہورہے ہیں جب سے پاکستان میں ایک امریکی کاروباری شخص جینیٹری پیج نے پریس کانفرنس کی ہے، جینیٹری پیج پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول دیکھنے آئے تھے مگر اس سے پریس کانفرنس کروالی گئی جس میں انہوں نے رچرڈ گرینیل پر تنقید کی اور موجودہ حکومت کا دفاع کیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے چند ہی گھنٹوں میں جینٹری پیج کا کچا چٹھا کھول دیا اور دعویٰ کیا کہ وہ ایک فراڈ شخص ہے جو 2016 میں ٹرمپ کے نام پر فنڈز اکٹھے کرتا رہا جسے ٹرمپ کے بیٹے نے فراڈ کہا، اسی طرح جینٹری پیج پر الزام ہے کہ اس نے لاکھوں ڈالر کی جعلی بنک کرپسی فائل کی۔
چینیٹری پیج کی پریس کانفرنس کے بعد ایک اور شخصیت کا بہت تذکرہ ہورہا ہے جو ہے تو پاکستانی مگر ٹرمپ کی مشابہ ہے، سوشل میڈیا صارفین نے خدشہ ظاہر کیا کہ کہیں اسے ٹرمپ بناکر اس سے پریس کانفرنس نہ کروالی جائے۔
فرحان منہاج نے تبصرہ کیا کہ وزیر داخلہ کی کوششوں سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان میں عام افراد میں گھل مل گئے اور قلفیاں بھی بیچیں ۔ جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ گرنیل تم لے لو اور مریم امریکہ کو دے دو ۔
https://twitter.com/x/status/1884820518940913877
ماریہ عطاء کا کہنا تھا کہ اب فارم 47والی سرکار کہیں اسے ٹرمپ کا کزن بنا کر پیش نہ کردے اور کہے کہ یہ پاکستان میں قلفیوں کے کاروبار میں انویسٹ کرنے آیا ہے
https://twitter.com/x/status/1884928894199111984
ٹرمپ کے ہم شکل کی تصویر شئیر کرکے محمد عمیر نے حکومت کو مشورہ دیا کہ اگلی پریس کانفرنس اس امریکی سے کروائیں
https://twitter.com/x/status/1884632809286856897
عمر علی نے تبصرہ کیا کہ اسٹیبلشمنٹ اور اُن کی چُنتخب حکومت کی حرکتیں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ دن زیادہ دُور نہیں جب ساہیوال سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے ہم شکل سلیم بگا صاحب کو امریکی صدر بنا کر پاکستان کا سرکاری دورہ کروایا جائے گا
https://twitter.com/x/status/1884848353319833909