جیکب آباد: پولیو ورکر سے زیادتی کی تصدیق

6poliowriizidiatabit.png

جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر سے زیادتی کے کیس میں میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی، خاتون کےساتھ زیادتی کی تصدیق بھی ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے شہر جیکب آباد میں خاتون پولیو ورکر کے ساتھ زیادتی کے معاملے میں خاتون کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی ہے ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ارشاد سرکی کے مطابق خاتون پولیو کے ڈی این اے رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔


لمس یونیورسٹی لیبارٹری جامشورو کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خاتون پولیو ورکر اور کیس میں ملزم احمد جکھرانی کے ڈی این اے آپس میں میچ کرگئے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

https://twitter.com/x/status/1838538920369291428
خیال رہے کہ 11ستمبر کو جیکب آباد میں انسداد پولیو مہم کے دوران خاتون پولیو ورکر کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
 

Back
Top